چکن کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں خبردار، فارمی چکن کا گوشت موٹاپے کے علاوہ اور کتنی بیماریوں کا شکار بنا سکتا ہے؟

چکن یا مرغی کا استعمال ہماری روزمرہ کی غذاؤں میں عام ہوچکا ہے- اور اب اسے صرف رات کے یا دن کے کھانے میں ہی استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ شام کی چائے کے ساتھ پیش کیے جانے والے لوازمات بھی عموماً چکن سے ہی تیار کردہ ہوتے ہیں- دوسری جانب صرف بڑے ہی نہیں بلکہ بچے بھی چکن سے تیار کردہ اشیاﺀ کی ہی پسند کرتے ہیں- یہاں تک کہ چکن کے علاوہ گائے یا بکرے کا گوشت بھی انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے لیکن ان کا استعمال کم ہوتا جارہا ہے جس کی کئی وجوہات ہیں- ہم جو چکن عام استعمال کرتے ہیں وہ فارمی چکن ہوتی ہے کیونکہ ہمیں یہی چکن آسانی سے دستیاب ہوتی ہے- لیکن اس چکن کی فروخت کے قابل بنائے جانے کے لیے کئی قسم کے انجکشن لگائے جاتے ہیں جن کے اثرات یہ چکن کھانے والے کے جسم میں بھی داخل ہوجاتے ہیں-
 
 
اسی وجہ سے فارمی چکن جسے بوائلر چکن بھی کہا جاتا ہے اس کے کئی نقصانات بھی ہیں جو یقیناً زیادہ کھانے کی وجہ سے زیادہ تیزی سے آپ کے جسم کو پہنچ بھی سکتے ہیں- اس کے علاوہ اس چکن کے فوائد یا نقصانات کے حوالے سے ہمارے درمیان کچھ غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں-آج ہم ڈاکٹر کی مندرجہ ذیل میں ویڈیو کے ذریعے یہی جانیں گے کہ فارمی چکن آخر ہمارے جسم کو کیا نقصان پہنچاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی ہماری اس حوالے سے کئی غلط فہمیاں بھی دور ہوں گی- اس لیے گزارش ہے کہ اس اہم اور معلوماتی ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیے-
 
 
 
Get Appointment of D

اپنا تبصرہ بھیجیں