چیئرمین نیب کی تعیناتی وزیراعظم نے ناموں کا نیا پینل مانگ لیا
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لئے ناموں کا نیا پینل مانگ لیا ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے سیکرٹری توقیر شاہ کو اس عہدے کیلئے غیر جانبدار افراد کے نام دینے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان چیئرمین نیب کے معاملے پر صرف ایک ملاقات ہوسکی ہے،اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نیب کیلئے کوئی نام نہیں دیا گیا ،نئے نام آنے کے بعد وزیراعظم اتحادیوں سے مشاورت کرینگے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی جائے گی ، حکومت نے فی الحال ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو بطور قائم مقام چیئرمین کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) احمد لاشاری اور جسٹس (ر) غلام اعظم قمبرانی کے نام تجویز کر دیئے ہیں
Load/Hide Comments