کسی نے مدد کی تو کسی نے اتنا بوجھ ڈال دیا کہ بے زبان مرگیا ۔۔ جانور بھی خدا کی مخلوق ہیں، ان کا خاص خیال رکھیں

جانور اللہ کی بنائی گئی وہ مخلوق ہیں جن سے سب سے زیادہ فائدہ خود انسان ہی اٹھاتا ہے۔ لیکن پھر بھی انسان جانوروں کا خیال نہیں رکھتا۔ ان کو تکلیف پہنچاتا ہے۔ اگر قید کرلے تو کھانے پینے کے اخراجات نہیں اٹھاتا۔ اگر ان پر سامان کا بوجھ ڈال دے تو ان کی برداشت سے زیادہ کہ جان نکل جائے۔

گدھے کی یہ تصویر ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں عمر چیمہ نے کیپشن لکھا ہے کہ گدھے پر اسکی استطاعت سے زیادہ بوجھ ڈالنے والوں کی بھی پوچھ گچھ ہو گی ۔ حقیقت یہی ہے کہ جب رزق کی تقسیم خدا کسی انسان کے ہاتھ ڈال دے تو وہ خود اپنا پیٹ ہر قسم کے لوازمات سے بھر لیتا ہے۔ مگر دوسروں اور ان بے زبان جانوروں کو تکلیف میں بے یار و مدد گار چھوڑ دیتا ہے۔

کراچی کے چڑیا گھر میں جس طرح جانوروں کے ساتھ سلوک کیا گیا وہ ظلم کی انتہا ہے۔ لیکن یوں عام لوگ بھی جانوروں کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔ ان کو پتھر مارتے ہیں۔ کیا یہ انسانیت کی تذلیل نہیں ہے؟ اگر ہم خود لوگوں سے عزت چاہتے ہیں تو پھر ان بے زبان معصوموں کو کیوں بُرا بھلا کہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں