کیا جینز پہنی یہ لڑکی اللہُ اکبر کا نعرہ لگانے والی مسکان ہے؟ جانیں یہ حقیقت ہے یا پروپیگنڈہ
بھارت میں کچھ روز قبل ہندو انتہا پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر پوری دنیا میں سرخرو ہونے والی مسکان تمام مسلمانوں کے لیے قابلِ رشک ہیں۔ جہاں مسلمان ان کی تعریف کر رہے ہیں وہیں بھارتی بھی اس کی عظمت کا اعتراف کر رہے ہیں۔ کچھ بھارتی اب بھی مسکان اور اس کے حجاب کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مسکان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس میں ایک لڑکی کی تصویر کے ساتھ مسکان کی تصویر جوڑ کر شیئر کی جا رہی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ یہ مسکان ہی ہے جو جینز اور شرٹ پہن کر بیٹھی ہوئی ہے اور اس نے حکومت کو بدنام کرنے کے لیے اس دن حجاب پہنا۔
جبکہ حقیقیت یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر مسکان کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر میں موجود یہ لڑکی کرناٹک کی سیاسی جماعت ’جنتا دل سیکولر‘ کی رکن نجمہ نظیر کی ہیں۔ نجمہ نظیر کی جس تصویر کو وائرل کیا جا رہا ہے وہ انہوں نے 13 مئی 2018 کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پروفائل لگائی تھی۔