گاڑی کے حادثے میں ان کا انتقال ہوگیا؟ وہ اداکار جن کی موت کی جھوٹی افواہوں نے سب کو پریشانی میں ڈال دیا تھا

اداکاروں سے متعلق ان کے مداح یہی سوچتے ہیں کہ وہ زندگی کی تمام پریشانیوں سے ہٹ کر ایک عالیشان زندگی گزار رہے ہیں جس میں بہت سکون ہے۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔

بہت سے بالی ووڈ کے معروف اداکار ایسے ہیں جنہیں دن میں کئی مشکلات درپیش ہوتی ہیں جن کی وجہ سے وہ خاصے پریشان رہتے ہیں۔

جیسا کہ ایک مثال یہ ہے کچھ روز قبل مقبول بھارتی اداکار فردین خان کی موت کی جعلی خبر اچانک سوشل میڈیا پر ہر طرف وائرل ہونے لگی تھی جس کے باعث اداکار کافی پریشان ہوگئے تھے۔

فردین خان نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ دو مرتبہ میری موت سے متعلق افواہیں چلائی گئی ہیں، اور اب اطلاع آتی ہے کہ میری موت ایک کار حادثے میں ہوئی ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اگر یہ خبر میری بیمار والدہ کو معلوم ہوجاتی تو شاید انہیں دل کا دورہ پڑجاتا۔

آیئے جانتے ہیں کہ کونسے بالی ووڈ اداکاروں کو اپنی موت کی جعلی خبروں پر مشکل کا سامنا رہا۔

1- امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے سینئیر اداکارامیتابھ بچن بھی اپنی موت کی افواہوں کی زد میں آچکے ہیں۔ پھیلائی گئی افواہوں میں کہا گیا کہ امیتابھ امریکا میں ایک کار حادثے میں وفات پاگئے ہیں، یہاں تک کہ ان کی آخری رسومات کی بھی ساری تفصیلات شیئر کی گئیں۔

2- کترینہ کیف

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کترینہ کیف کا شمار بھی انہی اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی موت کی افواہ پھیلائی گئی۔ سال 2013 میں ایک فیسبک پیج پر کترینہ کے بارے میں جھوٹی خبر شئیر کی گئی کہ ان کی موت واقع ہوگئی ہے تاہم موت کی وجہ کہیں بھی نہیں بتائی گئی تھی۔

بعد ازاں اداکارہ کے مینیجر نے اپنا بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کترینہ کی خیریت کی اطلاع دی۔

3- ایوشمان کھرانہ

ایک اور معروف بالی ووڈ اداکار ایوشمان سے متعلق خبریں زیر گردش رہیں کہ ان کی سوئٹزرلینڈ میں اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ چھٹیاں منانے کے دوران اچانک موت ہوگئی ہے۔

بعدازاں اداکار نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور بتایا تھا کہ میں خیریت سے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں