گُڑ کی چِکی یا گُڑ کی لائی نے مسلمانوں کو ہندُوؤں کے ظُلم سے بچایا تھا ۔۔ جانیئے گُڑ کی لائی کس جگہ کی ڈش ہے اور اس کو کیسے بناتے ہیں؟

سردیوں میں گُڑ کی لائی یا گُڑ کی چِکی سب مزے سے کھاتے ہیں۔ رات ہوتے ہی مونگ پھلی والے کی ٹن ٹن پر سب دوڑتے ہیں۔ کوئی مونگ پھلی خریدتا ہے تو کوئی لائی کا دیوانہ نظر آتا ہے۔ آج ہم آپ کو لائی سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں بتانے جا رہے ہیں۔

٭ سندھ میں اس کو گُڑ کی لائی کہا جاتا ہے۔٭ کراچی میں گُڑ پٹی کے نام سے بازار میں مشہور ہے۔٭ البتہ کچھ لوگ اس کو گُڑ چِکی کہتے ہیں۔٭ چکی صرف مونگ پھلی ہی نہیں بلکہ تل، مُرمُرے، کالے تِل، کاجو، پستے، بادام، کھوپرا، بھنے ہوئے چنے اور کلونجی کی بھی بنتی ہے۔

٭ لائی کسی بھی ایسے مُرکب کو کہا جاتا ہے جو ٹھنڈا ہونے پر گاڑھا یا سخت ہو جاتا ہے۔ اس کو جان لگا کر توڑنا پڑتا ہے۔٭ بھارت میں ہریانہ اور راجستھان کے درمیان ایک علاقہ پایا جاتا ہے جس کا نام میوات ہے۔ دراصل میوات میں خانزادہ راجپوتانہ کے سرداروں کا ایک خاندان تھا جن کا دارالحکومت الور(بھارت) میں تھا ۔ ان لوگوں کے ہاں گُڑ کی یہ چِکی بنائی جاتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ گُڑ کی لائی راجستھان اور گجرات کی خاص سوغات ہے۔

٭ تقسیمِ ہند سے قبل جب سکھ برادری اور ہندو مسلمانوں پر ظُلم ڈھا رہے تھے اور ان کو رات کے اندھیروں میں مار رہے تھے، اس وقت بھی مسلمانوں نے گُڑ کی اس لائی سے ہی سہارا لیا۔ روزانہ سورج غروب ہونے سے قبل مسلمانوں کے گھروں میں گُڑ کو پتیلوں پر چڑھا دیا جاتا تھا اور اس کو پگھلایا جاتا تھا۔ جوں ہی مخالف لوگ مسلمانوں پر حملہ آور ہوتے تھے۔ ان پر یہ گرم لائی پھینک دی جاتی تھی۔ کیونکہ یہ گرم ہونے کی وجہ سے یہ جلد کے مختلف حصوں کو جلا دیتی ہے۔ جس سے نشان پڑ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس ڈش کی وجہ سے مسلمانوں کو خود کا دفاع کرنے میں آسانی بھی ہوئی تھی۔

٭ بنانے کا طریقہ:

٭ سب سے پہلے ایک کھلے منہ کے برتن میں چاروں طرف آئل سے سپرے کریں۔٭ پھر دھیمی آنچ پر گُڑ کو پگھلائیں۔٭ مونگ پھلی، مُرمُرے، تل، یا کھوپرا جس کی بھی لائی بنانی ہے اس کو ایک پلیٹ میں نکالیں اور اچھے سے صاف کرلیں۔٭ پگھلتے ہوئے گُڑ میں دو چمچ سوڈا، 3 چمچ بیکنگ پاؤڈر اور فوڈ کلر کا ایک چمچ شامل کردی۔ جب دیکھیں کہ گُڑ کے برتن میں اوپر تلے جھاگ بن چکے ہیں تو اس کی آنچ کم کریں اور مونگ پھلی ڈال دیں۔٭ پھر اس کو 20 منٹ تک پکائیں۔ سامان زیادہ ہونے کی صورت میں 40 منٹ تک پکائیں۔٭ اب اس کو ایک تھال میں نکالیئے اور کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔٭ آخر میں چاقو سے اس کے ٹکڑے بنائیں اور الگ الگ کرکے رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد کھانے کے لیے سروو کریں۔ لیجیئے تیار ہوگئی گُڑ کی لائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں