ہرے سیبوں پر لال رنگ کر کے بیچا جا نے لگا ۔۔ چینی اور ایرانی لال سیبوں کی پاکستان میں مہنگے داموں فروخت، دلچسپ ویڈیو

آپ نے بھی سنا ہو گا کہ دن میں 1 سیب آپکو ڈاکٹر کے پاس جانے کی نوبت نہیں آنے دیتا یعنی کہ آپ بیمار نہیں ہوتے۔ مگر یہ تب ببکن ہے جب آپ اصل چیز کھائیں تو۔

بات دراصل یہ ہے کہ اب پاکستان میں بڑی مقدار میں چین اور ایران کے سیب بھی آ گئے ہیں جو کہ ہیں تو ہرے سیب جو کہ دوکاندار جوس کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

مگر یہ ان انتہائی سخت ہرے سیب پر لال رنگ کر رہے ہیں تا کہ یہ کھانے والے سیب معلوم ہوں اور لوگ انہیں دھڑا دھڑ خرید لیں۔ اس عمل سے ایک تو یہ فائدہ ہوگا کہ ہرے سیب جو لوگ کم خریدتے ہیں یہ بھی بڑی تعداد میں فروخت ہو جائیں گے۔

اور دوسری طرف ہرے سیب جو کم روپوں میں فروخت ہو تے ہیں انہیں لال سیب کے ریٹ پر فروخت کر کے زیادہ پیسے کمائیں گے اور دنوں میں ہی امیر ہو جائیں گے۔

وائرل ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک فیکٹری میں ہزروں لوگ کورونا کی حفاظتی شیلڈ پہن کر کئی سیبوں پر ایک چھوٹے برش سے لال رنگ کر رہے ہیں۔

یاد رہے اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا ہے اور ڈیڑھ ہزار سے زائد لوگوں نے اسے پسند کیا جبکہ 280 لوگوں نے اس پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں