یہ ہے انکا اصل چہرہ……

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی غیر اخلا قی اور نازیبا ویڈیوز گذشتہ روز لیک ہوئیں جو سوشل میڈیا پر جنگل کی آ گ کی طرح

پھیل گئیں جبکہ محمد زبیر کا ٹرینڈ بھی کل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صحافی منصور

علی خان نے کہا کہ ایک سینئیر سیاستدان کی غیر اخلا قی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو پاکستانی سیاست میں ایک نئے اسکینڈل کو جنم دے گی۔
محمد زبیر کی لیک ہونے والی ان متعدد ویڈیوز میں انہیں مختلف کمروں میں الگ الگ خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلا قی حالت میں دیکھا گیا۔ ان ویڈیوز

میں محمد زبیر نیم بر ہنہ و بر ہنہ حالت میں دکھائی دئیے۔ ویڈیوز کے علاوہ محمد زبیر کی ایک خاتون سے کی جانے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی

جس میں وہ خاتون سے سوال پوچھتے ہوئے نازیبا گفتگو کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیوز منظر عام پر لانے والے ذرائع نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر

نے ان خواتین میں سے کچھ کو میڈیا میں نوکریاں دلوانے کا جھا نسہ دیا اور ان کے ساتھ غیر اخلا قی حرکات کیں جبکہ کچھ خواتین کو ڈ را کر اپنی ہو س کا نشانہ بنایا ۔

سوشل میڈیا پر محمد زبیر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر کئی سوالیہ نشان اٹھے جس کے بعد کئی بحث و مباحثے بھی شروع ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز

کس نے لیک کیں اس حوالے سے تو تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا البتہ کچھ حلقوں کا ماننا ہے کہ یہ ویڈیوز کسی اور نے نہیں بلکہ خود مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر

مریم نواز نے لیک کروائیں تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ذرائع نے یہ بھی کہا کہ محمد زبیر نے ایک یا دو نہیں بلکہ تقریباً 10 خواتین کو اپنی جسمانی ہوس کا نشانہ بنایا اور لیک ہونے والی تمام ویڈیو ان کی ان غیر اخلا قی حرکات کا منہ بولتا ثبوت ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں