12سال سے بڑی عمر کے بچوں کو بھی مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت مل گئی
کورونا ایس او پیز کی وجہ سے مسجد الحرام میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ لیکن حالیہ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے خانہ کعبہ کے اطراف اور مسجد الحرام میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی۔
مختلف ممالک سے جانے والے عمرہ زائرین کے لیے یہ ایک بڑی خبر ہے کیونکہ پچھلے دنوں لوگوں نے یہ شکوہ کیا تھا کہ ہم اپنے بچوں کو اللہ کا گھر دکھانا چاہتے ہیں اور اب ہم جا رہے ہیں تو ہمارے بچے نہیں جا سکتے۔ ان تمام چیزوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ نے ایک مثبت فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments