12 سال تک مالک کی قبر پر انتظار کرتا رہا ۔۔ وہ وفادار کتا جو اپنے مالک کی وفات کے بعد خود بھی افسردگی میں چل بسا، دیکھیے
سوشل میڈیا پر ایسے کئی پوسٹ دیکھے ہوں گے جس میں دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں، ایسے ہی کچھ کہانیاں وفادار کتوں سے متعلق بھی ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔https://www.youtube.com/embed/Uw9E60JoV0M
ارجنٹینا کے ایک کتے نے سوشل میڈیا سمیت عالمی میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر لی تھی جس کی وجہ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔
دراصل سوشل میڈیا پر وائرل اس کتے کا نام کیپٹن ہے، جو کہ گزشتہ 12 سال سے اپنے مالک کی قبر پر انتظار کر رہا تھا۔
ارجنٹینا کے ایک گاؤں ویلا کارلوس پاز سے تعلق رکھنے والے میگوئل گزمین 2006 میں انتقال کر گئے تھے، کیپٹن میگوئل کا پالتو کتا تھا جو کہ مالک کے بغیر رہ نہیں سکتا تھا۔ جب کبھی مالک باہر جاتا تو کیپٹن بھی ساتھ جانے کے لیے خوش ہو جاتا، اسی طرح کھانا بھی میگوئل خود دیتا تھا۔
میگوئل اور کیپٹن ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتے تھے، اگر کیپٹن نظر سے اوجھل ہوجاتا تو میگوئل پریشان ہو جاتا اور اگر مالک کچھ دیر کے لیے کہیں چلا جائے توکیپٹن افسردہ ہو جاتا تھا۔ کھانا تک کھانا چھوڑ دیتا تھا۔
2006 میں مالک کے انتقال کے بعد کیپٹن تنہائی اختیار کرنے لگ گیا، وہ ایسا خاموش ہوا کہ پھر دوبارہ خوش نہیں ہو سکا۔ جانور عام طور پر اپنے والد کے بچھڑنے یا اپنے ساتھی کے بچھڑنے پر ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں یعنی وہ کچھ بھی کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں۔
لیکن یہاں کیپٹن کے ساتھ کچھ الگ ہی ہوا، یعنی 12 سال تک کیپٹن اپنے مالک کی قبر پر ہی بیٹھا رہتا، یہاں تک کے خود کیپٹن کی طبیعت بھی خراب ہو گئی، ڈاکٹرز کے مطابق گردہ کا مسئلہ لاحق ہو گیا تھا، جرمن شیفرڈ کی نسل کے کیپٹن کو یہ بیماری اس حد تک ہو گئی کہ کمزور ہونا شروع ہو گیا۔
اور پھر آخر کار 12 برس تک اپنے مالک کی یاد میں تڑپنے والا کیپٹن 2018 میں مالک کے پاس چلا گیا یعنی وہ بھی مر گیا۔ کہتے ہیں کہ کتا اپنی وفاداری کبھی نہیں بھولتا، شاید کہنے والے نے کچھ سوچ کر ہی کہا تھا۔