13سالہ سٹوڈنٹ کو ورغلا کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے والی خاتون ٹیچر۔۔۔
قارئین آپ کو انتہائی شرمناک خبر سے آگاہ کریں جہاں ایک خاتون جنسی تعلقات کے لئے استعمال ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں 13سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کی معاونت کے الزام میں ایک خاتون ٹیچر کو
گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 53سالہ ڈیوڈ موریس نامی شخص نے کم عمر طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس لڑکی کو ورغلانے والی خاتون ٹیچر 44سالہ جولی موریس تھی۔
اس نے طالبہ کو ملزم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی ترغیب دی اور اس گھناﺅنی واردات میں ملزم کی معاونت کی۔برطانوی قصبے ہنڈلے کی رہائشی جولی موریس سینٹ جارجز سنٹرل چرچ آف انگلینڈ پرائمری سکول میں ڈپٹی ہیڈ ٹیچر تھی
اور 10سال سے اس سکول میں پڑھا رہی تھی۔ ملزم ڈیوڈ پر کم عمر لڑکی کو تین بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں مرد اور خاتون ملزمان آپ میں میاں بیوی نہیں ہیں
اور نہ ہی متاثرہ طالبہ خاتون ملزم کے سکول میں پڑھتی تھی۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ جولی موریس کو گرفتاری کے بعد لیورپول کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اسے پولیس کی حراست میں دے دیا گیا۔4اکتوبر کو اسے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔