3 سال سے میں نے کوئی نماز نہیں چھوڑی ۔۔ عبادت میں خود کو مصروف رکھنے والی وہ اداکارائیں جن کی زندگی پوری طرح سے بدل گئی

image

اللہ جس کو چاہے بہترین ہدایت سے نواز دیتا ہے۔ مذہبِ اسلام ایک ایسا دین ہے جس کو اگر سمجھ آجائے تو وہ اس کی مٹھاس میں کھوجاتا ہے۔ خدا نے اس میں دین میں بے حد سکون شامل کیا ہے۔

اُسی سکون کو حاصل کرنے والی سابقہ اداکاراؤں کے بارے میں آج ہم جانیں گے جو دین کے حصول کے لیے اپنے رب کے قریب ہوگئیں۔

1- ثناء خان

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کی زندگی میں اچانک بدلاؤ آیا جب انہوں نے سوشل میڈیا صارفین اپنے فلمی کیرئیر کو خیر باد کہہ کر آگاہ کیا۔ سال 2020 میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ بالی ووڈ کو اسلام کی خاطر ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ رہی ہیں۔ ثناءخان نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اپنی تمام زندگی انسانیت کے خدمت پر وقف کریں گی اور وہ اللّہ تعالیٰ کے حکم پر چلنے کا پکّا ارادہ کر رہی ہیں۔

اداکارہ ثنا خان کی زندگی میں اب مثبت فرق نظر آتا ہے۔ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نماز اور قرآنی آیات کا ترجمہ پڑھ کر سناتی ہیں۔

2- مہہ جبین

ثناء خان سے متاثر ہوکر اسلام کی طرف راغب ہونے والی مہہ جبین نے بھی اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔مہہ جبین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ شئیر کی۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا۔

سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ 2 سال سے میں بہت پریشان تھی کہ ایسا کیا کروں جس سے سکون مل سکے۔تو بس پھر میں میں نے محسوس کیا کہ اپنی اصل زندگی کو بھلا کر میں دکھاوے کی زندگی جی رہی تھی۔

اور اللہ کی نا فرمانی کر کے انسان کو کبھی سکون نہیں ملا ہے یہی نہیں بلکہ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی کر لیا جائے لوگ آپ کی قدر نہیں کریں گے اس سے بہتر ہے آپ اپنے وقت کو اللہ کو خوش کرنے میں لگائیں۔

اس کے علاوہ مہہ جبین کا مزید یہ کہنا تھا کہ 1 سال سے ثناء خان کو فالو کر رہی ہوں ،ان کی باتیں اچھی لگتی تھیں، انہیں دیکھ کر ہی دل میں بیان سننے کا شوق پیدا ہوا۔مزید یہ کہ اللہ سے توبہ کرکے جو سکون ملا وہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی جو سکون ڈھونڈ رہی تھی وہ اللہ کی عبادت میں ملا اور اب میں ہمیشہ حجاب میں ہی رہوں گی۔

3- نوشین شاہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ شوبز سے آج بھی وابستہ ہیں لیکن انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے نماز سے قریب ہونے کے بارے میں بتایا۔ اداکارہ نے انٹرویو میں کہا کہ 3 سال پہلے میں اپنی زندگی سے خوش نہیں تھی، میرا دل سکون میں نہیں تھا مجھے ہر کام کرنے کی جستجو رہتی تھی لیکن اس کے باوجود میں بہترین طریقے سے کچھ نہیں کرپاتی تھی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کاموں کا ٹھیک طرح سے نہ ہونا مجھے بے سکون رکھتا تھا، یہی نہیں ایک دو راتیں میری زندگی میں ایسی بھی آئیں جب میں پوری رات سو نہیں پائی، میں پوری رات روتی رہی اور اللہ سے دعا کی کہ کسی طرح مجھے جائے نماز تک جانے کی توفیق عطا فرمادے۔

نوشین شاہ نے کہا کہ اللہ نے میری دعا سن لی اور مجھے جائے نماز تک پہنچادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں