4500 کے بُندے کی جگہ 20 روپے کے سیفٹی پن بھیج دیئے ۔۔ آن لائن شاپنگ میں لڑکی کے ساتھ دھوکہ ہوگیا
آن لائن شاپنگ کرتے وقت احتیاط کریں۔ کوئی بھی چیز آرڈر کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچ لیا کریں۔ رابعہ عراقی نامی سوشل میڈیا صارف نے آن لائن شاپنگ کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کیا۔ جس میں 2 تصاویریں ہیں۔ ایک تصاویر میں وہ دکھا رہی ہیں کہ انہوں نے سیفٹی پن کے جیسے دکھنے والے کانوں کے بُندے آرڈر کیے جس کے ایک پیئر کی قیمت 2 ہزار 2 سو 19 روپے ہے۔ انہوں نے 2 آرڈر کیے جس کی قیمت 4500 کے قریب ہوگئی۔
دوسری تصویر میں وہ دکھا رہی ہیں کہ ان کو دراز کی طرف سے آنے والے پارسل میں محض 20 روپے کے کانوں کے بندے بھیجے گئے ہیں۔ ان کا یہ پوسٹ راتوں رات وائرل ہوگیا۔ 2 ہزار سے زائد لوگ اس کو لائک کرچکے ہیں۔
اکثر و بیشتر ایسا دھوکہ لوگوں کے ساتھ آن لائن شاپنگ میں ہو جاتا ہے۔ ابھی کچھ روز قبل ایک شخص نے آئی فون آرڈر کیا تو اس کو چاکلیٹ بھیج دی گئیں۔ جہاں ای شاپنگ کی آسانی ہے وہاں یہ نقصان دہ بھی ہے۔