حکومت نے شراب کی فروخت بڑھانے کے لئے 1 ارب روپے کا بڑا ہدف دے دیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شراب کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے موجودہ حکومت کا اہم اقدام۔شراب کے کاروبار سے ذرائع آمدن پہلے سے زیادہ موصول ہونے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو نئے مالی سال میں 1 ارب روپے کا نیا ہدف دے دیا گیا۔

نجی ٹی ٹی ٹوئنٹی فور کے مطابق کے مطا بق پنجاب میں شراب کی صنعت سے حکومت پنجاب سالانہ کروڑوں روپے ذرائع آمدن ٹیکس کی مد میں وصول کرتی ہے۔جس کے لیے محکمہ ایکسائز پنجاب یہ ٹیکس براہ راست شراب فروخت کرنے والوں سے وصول کرتا ہے۔پنجاب حکومت نے آئندہ نئے مالی سال میں شراب کی فروختپر

ٹیکس وصولی کا ہدف 1 ارب روپے مقرر کردیا ہے۔کیونکہ رواں سال پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت پر 72 کروڑ کی آمدن حاصل کی۔جس کے لیے پنجاب حکومت کا نئے مالی سال کے دوران شراب کے کاروبار سے مزید آمدن حاصل کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ ایکسائز پنجاب شراب کی فروخت پر اضافی آمدن جمع کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں