شوہر کے شک اور نگرانی سے تنگ خاتون عدالت پہنچ گئی
)شوہر کی جانب سے شک اور نگرانی سے تنگ سعودی خاتون نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے
کہ اسے خلع دی جائے اور اس کے شکی مزاج شوہر کو جاسوسی کرنے پر سزا دی جائے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنی اہلیہ کو نیا موبائل فون لا کردیا۔
جس میں نگرانی کی ایک ایپ موجود تھی تاہم خاتون اس امر سے بے خبر تھی۔خاتون کو جب شوہر کی نیت کا
پتا چلا تو اس نے خلع کے لیے درخواست دے دی۔
Load/Hide Comments