ماہم کو اپنی دزندگی کا نشانہ بنانے والا حیوان کون تھا؟
6 سالہ ماہم کو اپنی دزندگی کا نشانہ بنانے والا حیوان کون تھا؟؟
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم متاثرہ بچی کا پڑوسی ہے اور رکشہ چلاتا ہے، ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
شناخت پریڈ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے، اعترافی بیان اور شناخت پریڈ کروا کر رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے گی۔
سماعت سے پہلے 6 سالہ ماہم کے والد عبدالخالد نے میڈیا سے گفتگو کی اور روپڑے۔ والد نے کہا کہ ملزم ذاکر ہمارے ساتھ اٹھتا بیٹھتا اور کھاتا پیتا تھا، ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ حیوان صفت انسان موجود ہے، مجھے اگر علم ہوتا کہ یہ شخص جانور ہے تو پہلے ہی اسے محلے سے نکال دیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزم شادی شدہ ہے۔ اس کی اپنی بیٹی ماہم سے ڈیڑھ سال بڑی ہے اور ماہم کی دوست ہے، ملزم نے جس وقت میری بیٹی کے ساتھ گھناؤنی حرکت کی اسے یہ سوچنا چاہیے تھا کہ اس سے تھوڑی بڑی اس کی اپنی بیٹی بھی ہے۔
والد عبد الخالد نے کہا کہ ذاکر کو کم از کم ماہم کا چہرہ دیکھ کر اتنی غیرت و شرم آنا چاہیے تھی کہ جس کے ساتھ یہ گھناؤنا کھیل کھیل رہا ہوں وہ اسے چاچا کہتی تھی