تعلیمُ الاسماء

تخلیق آدم کے بعد آپ کو تمام کائنات سے روشناس کرایا گیا،  کیونکہ جب تک ان کو ان  تمام اشیاء کا اور ان کے خواص کا علم نہ دیا جاتا تو وہ زمین کی نیابت و خلافت کا فریضہ ادا نہیں کرسکتے تھے اس کی مثال بالک ایسی ہے کہ جب کسی شخص کو کسی ضلع یا تحصیل کا حاکم بنایا جاتا تو اس کو وہاں کے تمام تفصیلی سوالات سے آگاہ کیا جاتا ہے ورنہ وہ حکومت کے صحیح فرائض انجام نہیں دے سکتا، اسی طرح حق تعالیٰ نے بھی کائنات کی تمام اشیاء اور ان کے خواص حضرت آدمؑ کو تعلیم فرمائے ۔(کشف الرحمن)

اور تفسیر عزیزی میں ہے کہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ:

ترجمہ:۔

“یعنی سکھلائے ان کو ہر چیز کے نام یہاں تک کہ پیالہ اور پیالی کا نام بھی بتایا”

اور سعد بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے فرمایا کہ:۔

ترجمہ:۔

یہاں تک کہ اونٹ اور بیل اور بکری کے نام بھی آپ کو سکھائے”

اسی طرح بیان کیا ہے:۔

ترجمہ:۔

“اور اللہ نے چیزوں کے نام آدم و سکھادیئے، پھر وہ چیزیں فرشتوں کے رُوبرو رکھ دیں پھر اُن سے کہا کہ اگر تم سچے ہوت تو ان چیزوں کے نام بتاو”

اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد وہ چیزیں فرشتوں کو دکھلا کر ان کے نام ان سے دریافت کئے تو اُنہوں نے اپنے عجز کا اعتراف کیا، کیونکہ نہ وہ اس خدمت کے اہل تھے اور نہ  وہ بشری ضروریات سے واقف تھے اور نہ ان کو اس قسم کی چیزیں بتائی گئی تھیں، اس لئے ان کو سوائے لَا علمٰہ لَنَنَا (البقرۃ 32) کہنے کے اور کوئی چارہ کار نہ تھا، جیسا کہ ارشاد ہے:۔

ترجمہ:۔

“فرشتوں نے کہا کہ آپ کی ذات پاک ہے ہمیں معلوم نہیں مگر اس قدر جتنا آپ نے ہمیں سکھایا ہے، بلاشبہ آپ بڑے علم والے اور حکمت والے ہیں”

پھر اس کے بعد حضرت آدم ؑ کو مخاطب کرکے کہا کہ تم ان کے نام بتاو، چنانچہ انہوں نے تمام چیزوں کے نام و خواص بتانا شروع کردیئے، اس سے محض آدم ؑ کی تعلیمی قابلیت کا اظہار تھا، ورنہ ظاہر ہےکہ فرشتوں میں سب باتوں کے سمجھنے کی قابلیت ہی کہاں تھی، جن میں استعداد خیر وشیرنہ ہو اور جو انسانی طبیعت کے خوگر نہ ہو، خواہ وہ جنات ہوں یا فرشتے نہ وہ نیابت و خلافت کے اہل ہوسکتے ہیں، فرشتوں میں تو شرکی صلاحیت ہی نہیں، البتہ جنات میں خیر کی صلاحیت تو ہے مگر اُن میں شرکا اس قدر غلبہ ہے کہ اُن میں خیر کی صلاحیت بہت کمزور اور ضعیف ہے۔لہٰذا انسان ہی اس کا  اہل تھا اور اسی کو ہر چیز کا علم دیا گیا تھا، نیز اس واقعہ سے عالم کی عابد پر فضلیت بھی ظاہر ہوگئی، جیسا کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا ہے:۔

ترجمہ:۔

“ایک عالم کو عابد پر ایسی فضیلت اور بزرگی حاصل ہے جیسے میری بزرگی ایک معمولی درجہ کے مسلمان پر”

بہر حال جب آدمؑ نے تمام نام بتادیئے تو اللہ تعالیٰ نے حجت قائم کرتے ہوئے فرمایا:۔

ترجمہ:۔

“فرمایا اللہ تعالیٰ نے کہ کیا میں نے تم کو نہیں کہا تھاکہ بلاشبہ میں آسمانوں اور زمین کی تمام پوشیدہ چیزوں کو جانتا ہوں اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو پوشیدہ رکھتے ہو سب مجھے معلوم ہے”

(تفسیر عزیزی)

لیکن حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے جو بروایت قوی امام احمدونسائی اور حاکم نے نقل کیا ہے کہ یہ عہدو اقرار جب حضرت آدم ؑ کو جنت سے زمین پر اُتارا گیا تھا اس وقت لیا گیا اور مقامِ اقرار  وادیِ نعمان ہے جو  میدانِ عرفات کے نام سے مشہور ہے (تفسیر مظہری و تفسیر معارف القرآن) واللہ اعلم بالصواب۔

اللہ تعالیٰ جل جلالہ نے سب نیک اور بَدکی روحوں کو آدمؑ کی پشت سے نکال کر وادیِ نعمان میں عہدوں پیمالیا، ارشاد فرمایا کہ بتاو کیا میں تمھارا رب نہیں؟ سب روحیں کہنے لگیں کیوں نہیں تو ضرور ہمارا رب ہے، جیسا کہ پروردگارِ عالم جل جلالہ نے ارشاد فرمایا:

ترجمہ:۔

“اور جب آپ کے رب نے آدمؑ کی پشت سے ان کی اولاد کو نکالا اور ان سے ان ہی کے متعلق اقرار لیا  کہ تمہار رب نہیں ہوں، سب نے جواب دیا کیوں کہیں، ہم سب گواہ ہیں تاکہ تم لوگ قیامت کے روزیوں نہ کہنے لگو کہ ہم تو اس سے بے خبر تھے”۔

پروردگارِ عالم جل جلالہ نے آدمؑ کی ذریت کو اُن کی پشت سے روزِ ازل میں باہر نکالا اور انہوں نے اپنے نفوس پر خود گوالہی دے دی کہ اللہ ہمارا رب ہے۔حضرت ضحاک ؒ نے فرمایا کہ روزِ ازل میں جب اللہ تعالیٰ نے صلب آدمؑ کو چُہوا تو اس سے وہ روحیں نکل پڑیں جو قیامت تک نسل آدمؑ سے ہونے والی ہیں، پھران سے وعدہ لیا گیا کہ عبادت صرف اللہ کی کریں گے اور کسی کو شریک نہ بنائیں گے، جب تک یہ اہل میثاقِ پید ا ہوتے جائیں گے قیامت نہ آئے گی، حضورﷺ نے فرمایا کہ جب پروردگارِ عالم جل جلالہ نے آدمؑ سے ذُریات نکالی تو اس طرح نکلی جیسے کنگھی کرنے سے بال کنگھی کے اندر ہوجاتے ہیں، اس میثاق میں فرشتے بھی گواہ تھے، حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ اکرمﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جل جلالہ نے آدم ؑ کو پیدا کرکے ان کی پیٹھ پر جب ہاتھ پھیرا تو ذریات نکلنا شروع ہوگئیں، تو فرمایا کہ فلاح فلاح تو جنتی ہیں کیونکہ اہل جنت ہی کا ساعمل کریں گے اور یہ دوزخی ہیں کیونہ اہلِ نار کاساعمل کریں گے، کسی نے دریافت کیا یارسولﷺ جب وہاں طے ہوچکا ہے تو پھر عمل کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ فرمایا اللہ کا وہی بندہ جنت کے لئے پیدا کیا گیا ہے جس کے عمل جنتیوں کے ہوں گے اور دوزخی وہی ہے جو دوزخیوں کے کام کرے اور اسی عمل پر قبل از توبہ دم ٹوٹے اور حضورﷺ نے فرمایا کہ جب روحیں صلب آدم سے ظاہر ہوئیں تو ہر انسان کے ماتھے پر ایک روشنی چمک رہی تھی، تمام نسل کو آدمؑ کے سامنے پیش کیا ، آدمؑ نے دریافت کیا کہ اے رب یہ کون ہیں؟ فرمایا یہ تمھارے نسل ہے ایک شخص کے چہرے پر بہت زیادہ روشنی تھی، آدم ؑ نے دریافت کیا  یا رب یہ کون ہے؟ فرمایا یہ داودؑ ہیں، آدمؑ نے کہا ابھی تو میری عمر سے چالیس ہزار سال باقی ہیں جواب دیا یہ چالیس سال تونے اپنے بیٹے داودؑ کو نہیں دیئے تھے، یہ بھول چوک اب نسل میں بھی ہے، آدمؑ نے اپنی ذُریت دیکھی اس میں بیمار حزامی، برص والےاندھے وغیرہ سب تھے، ، انبیاء علیم السلام سراپا نور تھے، میثاقِ کے عہد پر آسمان اور زمین بھی گواہ ہوئے تاکہ قیامت کے دن کچھ عذر نہ ہو۔آدم ؑ نے اپنی ذریت میں غنی فقیر، خوبصورت سب دیکھے (تفیسر ابن کثیر)

میثاق کے وعدے اور قول اقرار اور گواہی کو پروردگارِعالم جل جلالہ  نے حجر اسود میں امانت رکھ دیا تھا، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جو کوئی حج کرے گا حجرِاسود اس کی گواہی دے، حضرت آدمؑ نے جب اپنی اولاد دیکھی تو عرض کیا اے رب یہ دُنیا میں کس طرح سمائیں گے پروردگارِعالم جل جلالہ نے فرمایا کسی کو زمین میں رکھوں گا یعنی مرجائیں گے اور کسی کو ماوں کے پیٹوں میں اور کسی کو باپوں کی پشتوں میں رکھوں گا۔

امام مالک ؒ، ابوداودؒ، ترمذیؒ  اور امام احمدؒ نے بروایت مسلم بن یسار نقل کیا ہے کہ ک چھ لوگوں نے حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس آیت کا مطلب پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ رسول ﷺ سے میں نے سنا ہے کہ پروردگارِعالم جل جلالہ نے آدمؑ کو پیدا فرمایا پھر اپناد ستِ قدرت ان کی پشت پرپھیرا تو اُن کی پشت سے جو نیک انسان پیدا ہونے والے تھے وہ نکل آئے تو فرمایا کہ ان کو میں نے جنت کے لئے پیدا کیا اور یہ جنت ہی کے کام کریں گے، پھر دوسری مرتبہ ان کی پشت پر اپنا دستِ قدرت ان کی پشت پر پھیرا تو اُن کی پشت سے جو نیک انسان پید اہونے والے تھے وہ نکل آئے تو فرمایا کہ ان کو میں نے جنت کے لئے پیدا کیا اور یہ جنت ہی کے کام کریں گے، پھر دوسری مرتبہ ان کو پشت پر اپنا دستِ قدرت پھیرا تو جتنے گنہگار بدکردار اُن کی نسل سے پیدا ہونے والے تھے ان کو نکالا، پھر فرمایا ان کو میں نے دوزخ کے لئے پیدا کیا ہے، اور یہ دوزخ میں جانے ہی کے کام کریں گے اور امام احمد ؒ کی روایت میں یہ مضمون بروایت ابوداودؑ منقول ہے کہ پہلی مرتبہ جو لوگ آدمؑ کی پشت پناہی سے نکلے تھے، وہ سفید رنگ کے تھے اور دوسری مرتبہ سیاہ رنگ کے تھے جن کو اہلِ دوذخ قرار دیا۔ اور ترمذیؒ میں یہی مضمون بروایت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ منقول ہے کہ قیامت تک پیدا ہونے والی اولاد آدمؑ سے جو ظہور میں آئی اُن میں سے ہر ایک کی پیشانی پر ایک خاص قسم کی چمک تھی  ارواح کو ایک چیونٹی کے جسم میں پیدا فرمایا تھا اور تمام ارواح کو عقل و شعور عطا فرماکر عہد لیا تھا، اصل اسی اقرار نے ہر انسان کے دل میں معرفت حق کا ایک بیچ ڈال دیا جو پرورش پارہا ہے،  چاہے اس کو خبر ہو یا نہ ہو اور اسی بیچ کے پھل پھول ہیں کہ ہر انسان کی فطرت میں حق تعالیٰ کی محبت و عظمت پائی جاتی ہے اور بعض اللہ تعالیٰ کے نیک بندے ہیں جن کو وہ اقرار  یاد ہے جیسا کہ حضرت ذوالنون مصریؒ نے فرمایا کہ یہ عہد و میثاق مجھے ایسا  یاد ہے گویا کہ اس وقت سُن رہا  ہوں۔(تفسیر معارف القرآن)

اپنا تبصرہ بھیجیں