کھیل کود میں مصروف 12 سالہ بچی کی طبیعت خراب ، ہسپتال میں بچے کو جنم دے دیا، باپ کون ہے؟
قارئین آپ کو ایک اور انتہائی افسوس ناک خبر سے آگاہ کریں کےدنیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور میں ایک 12 سالہ بچی نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ بالیسر کے علاقے میں 12 سالہ بچی کھیل کود میں مصروف تھی کہ اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے اسے لیبر روم منتقل کردیا جہاں اس نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔
بچی سے جب پوچھا گیا کہ تو اس نے بتایا کہ آٹھ ماہ قبل سکول سے واپسی پر اسی کی کلاس کے تین لڑکوں نے اسے پکڑلیا۔ ان میں سے ایک لڑکے نے اس کا ریپ کیا اور باقی دو نے کمرے کے باہر پہرہ دیا۔ ریپ کے بعد وہ خوفزدہ تھی جس کے باعث اس نے والدین کو اس بارے میں نہیں بتایا۔
بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ اسے اپنی بیٹی کا ریپ ہونے یا حاملہ ہونے کی خبر نہیں تھی۔ بچی کا پیٹ پھول رہا تھا لیکن وہ یہ سمجھتی رہی کہ پیٹ میں کوئی رسولی ہے جس کے باعث حمل کا پتہ نہیں چلا۔ پولیس نے ریپ کے الزام میں تینوں نابالغ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔