81 سالہ خاتون کی 36 سالہ نوجوان سے شادی لیکن؟؟؟
قارئین یہاں ہم آپ کو انتہائی حیران کن حبر سے اگاہ کریں کے کبھی آپ نے بھی ضرور سوچا ہو گا کے بڑھاپے کی شادی کا تجربہ کیسا ہوتا ہے؟
36سالہ مصری نوجوان کے ساتھ شادی کرنے والی 81سالہ برطانوی دادی اماں نے بالآخر اپنی سہاگ رات کی ایسی تفصیلات دنیا کو سنا دیں کہ لوگوں کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو گئی۔
اس خاتون کا نام آئرس جونز ہے ۔جس نے محمد احمد ابراہیم نامی مصری نوجوان کے ساتھ شادی کی۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے آئرس نے بتایا ہے کہ شادی کی رات ہم کے ایف سی گئے اور میں نے ایک کوکا کولا پی لی تھی۔
میں جب بھی مصر کا مرچ مصالحے والا کھانا کھاتی ہوں، مجھے کافی وقت ٹوائلٹ میں گزارنا پڑتا ہے۔‘‘ آئرس کا کہنا تھا کہ ’’میری یہ سہاگ رات پہلی سہاگ رات جیسی ہی تھی۔
صرف اتنا فرق تھا کہ اس باریہ زیادہ مشکل نہیں تھا، تاہم اگلے روز مجھ سے چلا بھی نہیں جا رہا تھا۔‘‘ آئرس نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’’جب ہماری شادی ہو رہی تھی تو تمام چیزیں عربی زبان میں ہو رہی تھیں جن کی مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی۔
بس مجھے یہی احساس تھا کہ اب میں اپنے شوہر کے انگوٹھے کے نیچے ہوں۔‘‘آئرس کا کہنا تھا کہ ’’میں جلد از جلد محمد کو برطانیہ لے جانا چاہتی ہوں،
اگر وزیراعظم بورس جانسن سن رہے ہیں تو وہ محمد کو ویزا دلوانے میں مدد کریں۔وہ کوالیفائیڈ انجینئر ہے اور میں یقین دلاتی ہوں کہ یہ وہاں بے روزگار نہیں رہے گا۔‘‘اس شادی پر مختلف صارفین نے اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا ہے۔