امریکی خاتون سنتھیا رچی نے پاکستانی ٹی وی چینل جوائن کرلیا

قارئین یہاں آپ کو انتہائی اہم حبر سے اگاہ کرتے جائیں کے کچھ ہی عرصہ قبل میڈیا کی زینت بننے والی امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی

جنہوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا، نے پاکستانی ٹیلی ویژن ورلڈ (پی ٹی وی ورلڈ) جوائن کرلیا۔

پی ٹی وی ورلڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر سنتھیا رچی کے سرکاری ٹی وی جوائن کرنے کی خبر شیئر کی گئی ہے۔ وہ جلد ہی پی ٹی وی ورلڈ پر پروگرام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

سنتھیا رچی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ پی ٹی وی کا حصہ بننا اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتی ہیں۔ انہوں نے پرجوش مستقبل پر نظریں جمائی ہوئی ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ پھر میڈیا کی زینت بنیں جب وہ اپنے فلیٹ میں بیہوشی کی حالت میں ملی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں