سکون صرف الله کی تلاش میں ہے۔۔۔
قارئین آج ہم آپ کو شوبز انڈسٹری کی کچھ ان فیمیل ادا کاراؤن کا بتائیں گے جنہوں نے شوبز کی چکا چوند کو چھوڑ کر اللّه کے راستے اور دین کی دنیا کو اپنا لیا ہے۔ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا اور اس کے مطابق زندگی گزار دینا دنیا اور آخرت دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
بہت سے افراد دنیاوی کاموں میں اتنا مشغول ہوجاتے ہیں کہ انہیں دین کو سمجھنے کا وقت نہیں مل پاتا لیکن جب اللہ انہیں نیک ہدایت نصیب فرماتا ہے تو وہ اسی کی طرف راغب ہوجاتے ہیں اور انہیں صحیح معنوں میں علم ہوجاتا کہ دین کا راستہ ہی بھلائی کا راستہ ہے۔
شوبز میں بھی ایسے کئی اداکار اور اداکارائیں موجود تھے جو اپنے کیریئر کے عروج پر تھے جن کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا تھا کہ اچانک ہی وہ اپنی فیلڈ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ کر دین گزاری کی طرف آگئے اور پھر کبھی شوبز کی طرف واپس نہیں دیکھا۔
آج ہم 4 سابقہ مشہور اداکاراؤں کے بارے میں جانیں گے جنہوں نے ہمیشہ کے لیے شوبز چھوڑ کر اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا۔
1- صنم چوہدری
شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی گئیں اور انہوں نے اسٹوریز شئیر کیں جس میں بتایا گیا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ
کیا ہے۔
اداکارہ نے فیصلے کے متعلق تو کوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیں۔اداکارہ نے فیصلے کے متعلق تو کوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیں۔اب مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے
کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔صنم چوہدری کے پرستار ان کے اس فیصلے سے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
2- زینب جمیل
گزشتہ برس سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے بھی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی دوسری اداکاراؤں کی طرح اپنی فیلڈ سے علیحدگی اختیار کی۔ زینب نے اس سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ بھی شئیر کی تھی
جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں فخر سے اس بات کا اعلان کررہی ہوں کہ میں اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ رہی ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ الحمدللہ، اللہ پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے اور دینِ اسلام کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے کا شرف بخشا۔
3- نور بخاری
سابقہ اداکارہ نور بخاری بھی اسلام کی راہ اختیار کی اور اس وقت ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے ، لہٰذا اب انہوں نے دینی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
4- عروج ناصر
سابقہ اداکارہ عروج ناصر پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریلز لنڈا بازار اور ناجانے کیوں سےمشہور ہوئی تھیں۔ 2011 میں انہوں نے شوبز کو خیر باد کہہ کر اسلام کی راستہ اختیار کرلیا تھا۔