ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کا دورہ افغانستان۔۔

قارئین یہاں آپ کو انتہائی اہم خبر سے آگاہ کریں کے افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید

نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان قیادت سے ملاقات کی ہے جس میں افغان سیکیورٹی، اقتصادی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔

افغان میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے گزشتہ شب سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی ہے اورایک جامع حکومت کا قیام ملاقات میں بحث کے

موضوعات میں سے ایک رہا ہے۔خیال رہے کہ سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کابل پہنچے تھے تاکہ افغان طالبان کی قیادت سے ملاقات کرسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں