سفاک شوہر نے ایل پی جی گیس کا پائپ منہ میں ڈال کر قتل کردیا.۔..

قارئین آپ کو انتہائی افسوس ناک خبر سے آگاہ کریں کے پسند کی شادی کا یہی انجام ہوتا ہے۔ممبئی کے نواحی علاقے ممبرا میں سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا۔

پولیس نے دو روز بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہنواز سیفی اور صدف سیفی کی پسند کی شادی ہوئی تھی تاہم دونوں میں اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ یکم ستمبر کو دونوں میں جھگڑا ہوا تو شاہنوار نے اپنی بیوی کو نشہ آور دوا کھلا کر بیہوش کردیا۔

اس کے بعد لیکویفائڈ نیچرل گیس (ایل پی جی) سلنڈر کا پائپ اپنی بیوی کے منہ میں ڈال کر گیس کھول دی اور گھر کا دروازہ باہر سے بند کرکے اپنی دو سالہ بیٹی کو لے کر ریاست مدھیہ پردیش میں اپنے گاؤں مراد آباد بھاگ گیا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد 3 ستمبر کو مدھیہ پردیش پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد ملزم کو اٹارسی ریلوے سٹیشن سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کو واپس ممبرا لایا گیا جہاں عدالت نے اسے 8 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں