ہر قسم کی مشکلات کا توڑ۔۔۔
ناقابل بیان اور ناقابل گمان مشکلات کے لئے یعنی جب ہر تدبیر کے دروازے بند ہو جائیں تو اس عمل کا کمال دیکھیں۔ نماز فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سورة فاتحہ 41 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھیں
یعنی ہر سورة کے ساتھ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی م کو الحمد اللہ کی ل کے ساتھ ملا کر پڑھیں۔ مل حمد للہ رب العالمین —- بسم اللہ الرحمن الرحیم مل الحمد للہ رب اول آخر درود شریف ابراہیمی 7 بار پڑھیں۔
اگر کسی سخت مجبوری کی وجہ سے نماز فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان یہ نماز فجر کے فوراً بعد سورج نکلنے سے پہلے ستر بار سورة فاتحہ سابقہ ترتیب یعنی م ل ملا کر ہر دفعہ بسم اللہ الرحمن الرحیم اور اول آخر درود شریف7 بار پڑھیں۔
اس ترتیب سے ستر بار نماز عشاءکے بعد پڑھیں۔
(یہ تینوں عمل اکٹھے یعنی ایک دن میں کرنے ہیں کوئی ایک نہیں کرنا) اٹھتے بیٹھتے نہایت کثرت اور نہایت ہی کثرت سے ہر لمحہ ہر ساعت ایاک نعبدو ایاک نستعین پڑھیں۔ اتنا پڑھیں کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ہو۔ اگر فائدہ زیادہ چاہتے ہیں
تو 21 دن میں یا 41 دن ایاک نعبدو ایاک نستعین کا سوا لاکھ خود پڑھیں یا صرف گھر والے دوسروں کو اکٹھا کر کے نہ پڑھائیں۔ اس طرح سوا لاکھ سوا3 لاکھ سوا5 لاکھ جتنا زیادہ اتنا نفع زیادہ۔
عمل پڑھتے ہوئے خالص اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع‘ دھیان‘ توجہ اور بھکاری بن کر عمل کریں اور کامل یقین کے ساتھ کہ اللہ ضرور
ضرور میری مشکل حل فرمائے گا اپنی مشکلات کا تصور کرتے ہوئے عمل کریں۔ 40 دن حد 90 دن پڑھیں اور اگر زندگی بھر کا معمول بنا لیں تو پھر حیرت انگیز مشاہدات نصیب ہوں گے۔ خواتین مجبوری کے دن بعد میں پورے کر لیں۔
یہ نفل بھی ساتھ پڑھیں یہ عمل جمیع مشکلات اور کامیابیوں کے لئے آزمودہ اور مجرب عمل ہے جب ظاہری تدبیر کار گر نہ ہو پھر اس کا کمال دیکھیں کسی بھی وقت دن میں یا رات میں توجہ دھیان خشوع خضوع سے دو رکعت نماز نفل پڑھیں
جیسے کہ عام نفل پڑھے جاتے ہیں یعنی سورئہ فاتحہ کے بعد کوئی سورة ملا لیں اگر آسانی ہو اور یاد ہو تو سورئہ یٰسین ہر رکعت میں پڑھ لیں سلام پھیرنے کے بعد اسی جگہ بیٹھے ہوئے اول آخر درود شریف ابراہیمی 3 بار اور درمیان میں سورئہ یٰسین 3 بار پڑھیں