زنا سے بڑا گناہ
شیخ سعدی ؒنے ایک روز چند لوگوں کی جو تہجد کے وقت سو رہے تھے ، غیبت کی اور کہا کہ ”اچھا ہوتا کہ اگر یہ لوگ بھی نماز پڑھتے.“سعدی ؒ کے والد نے کہا ”کیا ہی اچھا ہوتا تو بھی سو جاتا اور اس غیبت سے بچ جاتا. “ہمیں کسی کی بھی غیبت نہیں کرنی چاہئیے
غیبت کرنا اللہ کی نظر میں بہت بڑا گناہ ہے .اس لئے ہمیں غیبت سے گریز کرنا چاہئیے ہاتھی امام مالک کے حلقہ درس میں ایک طالب علم یحیٰی مصمودی‘ اندلس سے چل کر آئے اور آپ سے تحصیل حدیث کی. علامہ ابن خلکان لکھتے ہیں‘ ایک دفعہ مدینہ میں شور ہوا کہ ہاتھی آیا ہے‘ سب طالب علم ہاتھی دیکھنے چلے گئے
لیکن یحیٰی بن یحیٰی نہیں گئے. امام صاحب نے کہا کہ ’’آپ کیوں نہیں گئے؟‘‘ تو اندلسی طالب علم نے جواب طالب علم نے جواب دیا. ’’میں آپ کے شہر میں آپ کو دیکھنے اور آپ سے علم و ادب سیکھنے کے لئے آیا ہوں. میں ہاتھی دیکھنے نہیں آیا.‘‘ امام مالک اپنے شاگرد کا جواب سن کر بہت خوش ہوئے اور ان کو ’’عاقل اہل الاندلس‘‘ کا خطاب دیا.