والدین نے نوٹس نہیں لیا،بڑی بہن نے مقدمہ درج کروا کے بھائی کو گرفتار کروا دیا
کاہنہ نو میں بھائی اپنی چھوٹی بہن کو اڑھائی سال تک بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ لاہنہ نو میں حقیقی بھائی اپنی چھوٹی بہن کو اڑھائی سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔متاثرہ لڑکی کی بڑی بہن نے مقدمہ درج کروا کے ملزم گرفتار کروا دیا۔
متاثرہ بچی کی بڑی بہن کے مطابق اس کا بڑا بھائی کامران گذشتہ اڑھائی سال سے ان کی چھوٹی بہن سے زیادتی کر رہا تھا مگر والدین اس کا نوٹس نہیں لے رہے تھے۔
میری بہن نے مجھے بتایا اور میں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔جینڈر سیل ماڈل ٹاؤن کی انچارج سب انسپکٹر صدف رشید نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں بچے بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبہ پنجاب میں گزشتہ چھ سال میں 20ہزار سے زائد خواتین و بچوں کو جنسی زیادتی بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،41بچے قتل بھی کر دیے گئے ،رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 6ن سال کے دوران 20ہزار 157 خواتین و بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،گینگ ریپ 1292 واقعات رپورٹ ہوئے ،اور بچوں سے زیادتی کے 1159 مقدمات درج کیے گئے ،اور چھ سال کے دورا ن زیادتی کے بعد 41 بچوں کو قتل کر دیا گیا،دوسری جانب گھریلو ناچاکیوں کے 3241 واقعات رپورٹ ہوئے ،یوں رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں سال 2019 میں سب سے زیادہ 3881 واقعات رپورٹ ہوئے ،سال 2020 میں گینگ ریپ کے 219 واقعات پہلے نمبر پر رہے ،اور دیگر سالوں کی نسبت 2020 میں 456 بچوں کو زیاتی کا نشانہ بنایا گیا ،پولیس کے مطابق گزشتہ چھ سالوں میں پنجاب پولیس نے 75 فیصد مقدمات کے چالان مکمل کیے۔