جنید صفدر شادی: مریم نواز کی بہو کی تقریب میں شاندار انٹری، نئی ویڈیو وائرل

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع ہیں جس کی بیش بہا ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں بلکل اسی طرح اب جنید صفدر کی مہندی کی تقریب میں اہلیہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ سیف الرحمان پھولوں سے مزین ایک چادر کے سائے تلے انہیں اسٹیج تک لایا جا رہا ہے، اس موقعے پر ان کے ساتھ دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔

خیال کیا جا رہا ے کہ یہ خواتین ان کی دوست اور گھر کی عورتیں ہیں، اس تقریب میں مریم نواز کی بہو عائشہ سیف الرحمان نے سلور رنگ کا لہنگا پہن رکھا تھا۔

جنید صفدر کے ولیمے سے قبل لاہور میں شادی کی دیگر تقریبات جاری ہیں۔ بیٹے کی زندگی کے سب سے بڑے اور خوشی کے لمحات کو مریم نواز نے اپنی خوبصورت آواز سے اور بھی زیادہ یادگار بنا دیا۔

جیسا کہ گزشتہ روز مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے پنجابی شادیوں کا مشہور زمانہ روایتی گیت ” میرے نیہر سے آیا یہ پیلا جوڑا، ہری ہری چوڑیاں گانا بھی گایا۔

یہی نہیں اسی تقریب میں مریم نواز کو دیگر عورتوں کے ہمراہ مہندی کی پلیٹس بھی اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں