سڑک پر حاملہ عورت درد سے چیختی رہی تو بچی نے بڑوں والا کام کر ڈالا ۔۔ دیکھیے اسکول جانے والی طالبہ نے کیسے حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا؟

کئی مرتبہ بچے بڑوں کو بہت بڑا سبق دے دیتے ہیں یہی ہوا جب بھارت کے ایک علاقے میں سڑک کنارے ایک حاملہ عورت رکشہ میں بیٹھی درد سے چیخ رہی تھی تو رکشے کا ٹائر خراب ہونے کے باعث رکشہ ڈرائیور انہیں اسپتال نہیں لے جا پا رہا تھا۔

ایسے میں وہ سڑک پر آنے والی تمام گاڑیوں سے مدد کی درخواست کر رہا تھا کہ کوئی اس خاتون کو اسپتال پہنچا دے۔

تمام لوگ بے حس ہو کر پاس سے اپنی گاڑیوں میں گزر جاتے اور دیکھنا بھی پسند نہ کرتے کہ آخر یہ رکشہ ڈرائیور کیوں اتنی پریشانی میں لگ رہا ہے۔https://www.youtube.com/embed/8v2R5BpNfLc

ایسے میں ایک کار راستے سے گزری جس میں ایک بچی اسکول سے چھٹی ہونے پر اپنے والدین کے ساتھ گھر آ رہی تھی، اس کے والد بھی اور لوگوں کی طرح پہلے پاس سے گزر گئے۔

مگر جب بچی نے اسرار کیا کہ پاپا گاڑی پیچھے لے کر جائیں وہ رکشے والے انکل مشکل میں ہیں ہمیں انکی مدد کرنی ہے جس پر بچی کے والد گاڑی پیچھے لے گئے اور بچی نے فوراََ اتر کر رکشے کے اندر دیکھا کہ کیا مسئلہ ہے؟

جیسے ہی عورت کو درد سے چیختے ہوئے دیکھا تو اپنی اسکول بوٹل گاڑی سے نکال کر انہیں پانی پلایا اور کار میں بیٹھے اپنے ہی گھر کے ایک اور آدمی سے کہا کہ آپ پلیز انہیں اپنی گاڑی میں لے آئیں تا کہ ہم انہیں اسپتال چھوڑ دیں۔

اس کےعلاوہ بچی کے اس رویے پر گھر کے بڑے خوش ہوئے، فوراََ ایک آدمی نے حاملہ عورت کو سہارا دے کر اپنی گاڑی میں بٹھایا اور اسپتال لے گئے جس پر رکشہ ڈرائیور کی بھی جان میں جان آئی اور وہ پھر آرام سے گاڑی کے ٹائر بدلنے لگا۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک 60 لاکھ لوگوں سے زائد لوگوں نے دیکھا اور کروڑوں لوگوں نے بچی کے رویے کو بے انتہا پسند بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں