اب ہم تین ہوگئے ہیں ۔۔ اداکار فیضان شیخ اور ماہم عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ ماہم عامر کے ہاں ننھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فیضان شیخ اور ماہم عامر دونوں اپنی بیٹی کی پیدائش پر خُوشی سے نہال ہیں۔

اداکار فیضان شیخ نے اپنی بیٹی کی آمد کی خوشی پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شئیر کر کے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر دل کو چھو لینے والی تصویر شئیر کی جس میں اُن کی ننھی بیٹی اپنے والد اور والدہ کی انگلی تھامی ہوئی ہے۔

فیضان شیخ نے تصویر کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “پہلے ہم دو اسپتال گئے اور اب ماشاء اللہ تین ہو گئے ہیں،” انہوں نے مزید کہا، “الحمدللہ خدا نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے۔”

اداکارہ سارہ خان نے بھی فیضان شیخ اور ماہم عامر کو پہلی بار والدین بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں