جنت البقیع میں میت کو کیسے دفناتے ہیں! جانئیے وہاں کی قبروں میں کیا چیز الگ ہوتی ہے؟

جنت البقیع مسلمانوں کا پہلا منظم قبرستان ہے۔ یہ دفن ہونے والے افراد خوش نصیب اس لئے کہلاتے ہیں کہ اس مقدس حصے میں کئی صحابہ اکرام کی قبر مبارک بھی موجود ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہاں میت کو کس طرح دفن کیا جاتا ہے۔

جیسے ہی کسی کا انتقال ہوتا ہے اور وہ قبرستان سے رجوع کرتے ہیں تو لحد بنوائی جاتی ہے اور پھر میت کو لا کے اس میں دفن کیا جاتا ہے۔ چونکہ یہ قبرستان مدینہ منورہ میں ہے اس لئے ہر وقت بڑی تعداد میں مسلمان موجود ہوتے ہیں جو اسلامی فریضہ سمجھتے ہوئے میت کو کندھا دینے، نمازِ جنازہ پڑھنے اور قبر پر مٹی ڈالنے کے لئے موجود ہوتے ہیں۔ ایک مسلمان کے لئے دوسرے مسلمان کی قبر پر مٹی ڈالنا باعثِ ثواب ہے۔

جنت البقیع کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں قبروں پر کسی قسم کی تختیاں یا شناخت موجود نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں