انسانی شکل میں بکری کے بچے کی پیدائش ۔۔ آنکھ، ناک، کان کے علاوہ جسم کے اور کون کون سے اعضاء انسانوں سے مشابہہ ہیں

واقعی یہ بھی ایک اللہ پاک کی ہی قدرت ہے۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ بھارت میں ایک بکری نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے ہے جس کا چہرہ بالکل انسانی بچے کی طرح ہے۔

یہ واقعہ آسام کے گاؤں گنگا پور کا ہے جہاں شنکر داس نامی شخص کے گھر اس کی بکری نے جس بچے کو جنم دیا ہے اس کی آنکھیں، ناک، کان اور منہ کے خدو خال انسانی شکل کے ہیں تاہم اس کے کان بکری کی طرح ہی ہیں۔

لیکن یہاں ایک اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اس بکری کے بچے کی صرف 2 ٹانگیں ہیں اور اس کی دم بھی نہیں ہے۔

اس واقعے پر بکری کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کے ہاں 2 بچے پیدا ہوئے ہیں جن میں سے ایک تو صحت مند ہے لیکن دوسرا یوں انسانی شکل کا پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ خود بھی حیرت میں مبتلا ہے۔

واضح رہے کہ عجیب و غریب ساخت والے بچے کو دیکھنے کیلئے ہر وقت بکری کے مالک شنکر داس کے گھر لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں