ماں بیٹی کو بچا رہی تھی، باپ بیٹے کو لیکن ۔۔ اے ایس آئی اسلام آباد اور اہلیہ بچوں کو بچاتے ہوئے خود بھی اللہ کو پیارے ہو گئے

وقت اور زندگی کسی بھی لمحے پلٹ سکتی ہے، یہ ایک ایسا جملہ ہے جس نے کئی ہنستے کھیلتے گھروں کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مری جانے والی ایک ایسی ہی بد قمست فیملی کے بارے میں بتائیں گے۔

مری کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر اس وقت شہر میں ہنگامی صورتحال ہے، جبکہ پاک فوج کو بھی مدد کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ مقامی افراد بھی امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

انہی سب میں ایک افسوس ناک خبر اس وقت سامنے آئی جب اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال بھی اس فسوس ناک واقعہ میں جاںبحق ہو گئے۔

لیکن صرف نوید اقبال ہی نہیں بلکہ ان کی فیملی جن میں ان کی بچے اور اہلیہ شامل تھیں وہ بھی اس حادثے میں جاںبحق ہو گئے۔ نوید اقبال کا شمار اسلام آباد پولیس کے فرض شناس آفیسرز میں ہوتا تھا۔

نوید اقبال مری میں فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے گئے تھے، ان کی فیملی میں ان کی اہلیہ مسز نوید اقبال جن کی عمر 43 سال تھی، جبکہ ان کی چار بیٹیاں اور دو بیٹے بھی اس افسوس ناک واقعہ میں جاںبحق ہو گئے ہیں۔

نوید اقبال کی پوری فیملی اس افسوس ناک واقعہ میں برف باری کے دوران اللہ کو پیاری ہوگئی ہے، جبکہ محکمہ پولیس ان کی گراں قدر خدمات کا معترف ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی دعا ہے کہ مرحومین کے گھر والوں کو اس مشکل وقت میں صبر عطا کرے اور اس سانحہ میں جاںبحق ہونے والوں پر اپنا رحم فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں