بے شک معطل کر دو لیکن مونچھیں نہیں کٹواؤں گا ۔۔ پولیس اہلکار اپنے افسران کے سامنے کیوں ڈٹ گیا؟
مرد کسی بھی ملک کا ہو اسے اپنی مونچھوں سے بہت پیار ہوتا ہے اسی طرح کا ایک دلچسپ واقعہ تب پیش آیا جب بھارت میں ایک پولیس اہلکار کو اس کے اعلیٰ افسران نے مونچھیں کٹوانے کا حکم دیا۔
لیکن اس نے یہ حکم مانننے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ ہم راجپوت ہیں ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ میں اپنی مونچھیں کٹوا دوں۔
مونچھیں نہ کٹوانے پر بے شک آپ مجھے معطل کر دیں۔ یہ واقعہ بھارتی شہر بھوپال کا ہے جہاں کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات کانسٹیبل راکیش رانا یہ الفاظ اپنے اعلیٰ افسران سے کہے۔ جس پر اعلیٰ افسران نے اسی حقیقت میں ہی معطل کر دیا۔
معطل کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہی یہی ہوتی ہے کہ جب آپ اپنے اعلی افسران کا حکم نہ مانے ۔ واضح رہے کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی ہے۔
Load/Hide Comments