قید میں تھا اس وقت بھی پڑھائی نہ چھوڑی ۔۔ جانیئے کراچی کے ایسی قیدی کی کہانی جس نے جیل میں رہتے ہوئے تعلیم میں میدان مار لیا
پاکستان کے شہر کراچی میں ایک ایسا مجرم سامنے آیا ہے جس نے تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کرلی۔ یہ جان کر بہت عجیب بھی لگتا ہے مگر یہ ایک حیران کن بات ہے کہ ایک مجرم نے یہ کارنامہ سر انجام کر دکھایا ہے۔
کراچی کے سینٹرل جیل کے قیدی جس کا نام نعیم شاہ ہے جن کے بارے میں ایک ایسی انوکھی کہانی سامنے آئی ہے جو دوسرے لوگوں کے لیے بھی سبق آموز ہے۔
نعیم شاہ نے جیل میں رہتے ہوئے تعلیم کے شعبے میں میدان مارا ہے۔ قیدی نعیم شاہ بطور پرائیویٹ امیدوار 86 اعشاریہ 73 نمبرز کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کیا ہے۔
سینٹرل جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی نعیم شاہ کا نام ٹاپ 20 کی فہرست میں آیا ہے۔ حیران کن طور پر نعیم شاہ کو آئی سی اے پی یعنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی اسکالر شپ کی بھی آفر ہوئی ہے۔
جیل حکام کے مطابق نعیم شاہ کو قتل کیس میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، نعیم شاہ اچھے چال چلن کے ساتھ 11 سال قید کی سزا مکمل کر چکا ہے۔
سینٹرل جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ مجرم نعیم شاہ نے بنیادی تعلیم بھی جیل میں رہتے ہوئے حاصل کی۔