والدہ کو لگ رہا تھا اب بیٹا واپس نہیں آئے گا ۔۔ 109 سالہ ماں 72 سالہ بیٹے کو خدا حافظ کہتے ہوئے رو گئی
ماں اور اولاد کا رشتہ دنیا کے کسی بھی رشتے سے الگ اور انمول ہوتا ہے، چاہے وہ انگریز ماں ہو یا پھر پاکستانی، ماں کی محبت ہر جگہ ایک جیسی ہی ہوتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص اپنی والدہ سے الوداعی ملاقات کر رہا ہے۔ 72 سالہ بیٹا 109 سالہ والدہ سے واپس کام کے سلسلے میں آبائی شہر سے دوسرے شہر جا رہا ہے۔
72 سالہ بیٹا امریکی ریاست کیلی فارنیا سے منسوٹا والدہ سے ملنے آیا تھا، جب والدہ نے بیٹے کو دیکھا تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر اس سے جلدی واپس آنے کی التجا کرتی رہیں۔
دراصل بیٹا کیلی فارنیا میں ملازمت کرتا ہے اور والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر خیریٹ دریافت کرنے واپس آیا تھا، لیکن والدہ کی آنکھوں میں موجود انتظار نے سب کچھ بتا دیا تھا۔ کہ وہ بیٹے سے کتنا پیار کرتی ہیں۔ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ والدہ کس حد تک بیٹے کی ایک جھلک کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھیں۔
والد نے بیٹے کا ہاتھ کو تھاما ہوا تھا اور اپنے لخت جگر کے چہرے کو دیکھ رہی تھیں۔ ان کے انداز سے واضح طور پر لگ رہا تھا کہ وہ ان کے الفاظ اگرچہ بیٹے کو الوداع کر رہے ہوں مگر ان کا دل بیٹے کو کسی نا کسی طرح روکنے کی کشمکش میں مبتلا تھا۔