نئی لفٹ بھی لوگوں نے توڑ دی ۔۔ گرین لائن بس سروس چلنے کے کچھ دن بعد ہی اسٹیشن کی حالت بری ہوگئی
گرین لائن بس سروس جس کے شروع ہونے کیلئے کراچی والوں نے بہت زیادہ انتظار کیا ہے کیونکہ ان کا خواب تھا کہ وہ بھی کسی اچھی ٹرانسپورٹ میں سفر کر سکیں گے لیکن اب اس کی حالت ایسی ہو چکی ہے۔
جس پر کوئی جانور بھی سفر نہ کر سکے۔ ایک ویڈیو اب سامنے آ رہی ہے جس میں ہم گرین لائن کے پاور ہاؤس اسٹیشن کی حالت دیک سکتے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوپر جانے کیلئے جو لفٹ لگائی گئی تھی وہ ابھی ہی خراب ہو گئی ہے اور کئی کئی فٹ اس پر مٹی جمی ہوئی ہے اور مٹی بھی جمی کیوں نا کیونکہ یہ لفٹ چاروں اطراف سے کھلی ہوئی ہے۔
اور نالے کے راستے کی طرف سے ہوتے ہوئے آ رہی ہے ۔ اگر کہیں بارش زیادہ ہو جائے تو نالے کا گندا پانی اس لفٹ میں آ جائے گا ۔
یہی نہیں بلکہ اس الیکٹرک لفٹ کی اب تو 2 سیڑھیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔ جبکہ بزرگوں کیلئے ان سیڑھیوں پر لگے پائپ بھی اکھڑ گئے ہیں سوچیں کہ وہ اب کس ازیت سے اوپر چڑھتے ہوں گے۔
کراچی والوں کا کہنا ہے کہ ہماری ٹرانسپورٹ کا یہ حال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کیونکہ ابھی تک تو یہ ٹھیک سے چلی بھی نہیں تھی۔