میچ کے بعد شاہنواز داہانی اور عمران طاہر کی سندھی بولنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان ایک ایسا حسین ملک ہے جہاں بہت سے زبانیں بولی جاتی ہیں اور جب ایک ہی زبان بولنے والے آپس میں مل جائیں تو وہ اپنی زبان میں ہی بات کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

کچھ اسی طرح کا واقعہ تب پیش آیا جب پی ایس ایل میچ کے بعد شاہنواز داہانی ساؤتھ افریقن کھلاڑی عمران طاہر کے ساتھ سندھ زبان بولتے ہوئے دیکھائی دیے۔

جیسے ہی شاہنواز داہانی ان سے ملے تو پہلے انتہائی ادب سے جھک کر سلام کیا اور پھر گلے ملے جس کے بعد خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے رہے اور کہا کہ نہیں نہیں آپ ہی میرے رول ماڈل ہیں، سب کچھ آپ سے ہی سیکھا ہوں۔

اب آپ یہاں حیران ہو رہے ہوں گے عمران طاہر کو اتنی اچھی سندھی زبان کیسے آتی ہے تو داہانی نے کچھ روز پہلے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے بتایا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 6 میں ان سے سندھی زبان میں بات ہوئی۔

تو میں حیران ہوا اور اتنی اچھی سندھی بولنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ میرا بنیادی تعلق سکھر سے ہے بعد میں لاہور منتقل ہوئے اور پھر ساؤتھ افریقہ چلے گئے البتہ مایاناز کھلاڑی عمران طاہر بہت ہی عمدہ سندھی زبان بولتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 7 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ سلطانز کی اس فتح میں عمران طاہر کا بہت بڑا ہاتھ تھا جنہوں نے 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں