خراب بلب پھینک دیتے ہیں تو ٹہریں ! جانیں ان کو دوبارہ ٹھیک کرنے کا آسان طریقہ جس سے بچیں آپ کے پیسے اور رہے آپ کا گھر روشن

آج کل تقریباً تمام ہی گھروں میں ایل ای ڈی بلب کا استعمال ہوتا ہے۔ ان کے استعمال سے زیادہ بجلی خرچ بھی نہیں ہوتی اور ساتھ ہی یہ لبمے وقت تک کھروں میں جگمگاتے رہتے ہیں۔

ایل ای ڈی بلب کی روشنی کافی دم دار ہوتی ہے جس کے باعث یہ ایک بڑے ہال کو بھی پورے طریقے سے روشن کر سکتا ہے۔

لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ بلب خراب نہ ہوتے ہوں۔ کئی بار یہ بلب چند ماہ بھی نہیں چل پاتے اور خراب ہو جاتے ہیں۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ خراب ایل ای ڈی بلب کو کیسے ریپئر کیا جا سکتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

اگر ایل ای ڈی بلب جل گیا ہو یہاں تک کہ پورا سرکٹ خراب ہوگیا ہو تو اسے صرف دس روپے میں ٹھیک کیا جا سکتا ہے اور وہ بھی بس 2 منٹ میں۔

سب س پہلے ایل ای ڈی بلب کو اوپر سے کھول کر اندر موجود خراب پلیٹ نکالیں۔ ان پلیٹس کو ‘ڈی او بی’ یعنی ڈائریٹ آن بورڈ کہا جاتا ہے۔

آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایل ای ڈی بلب میں سے آپ نے اس میں دو تار جوڑنے ہیں۔ پھر 431 (KV- 2) کے ایم او وی پِن بھی آپ کے پاس ہونی چاہئیں۔

پھر آپ نے نئی ڈی او وی پلیٹ خریدنی ہے۔یہ آپ کسی بھی الیکٹرانک کی دوکان سے خرید سکے ہیں اور ساتھ میں ایم او وی پن کی بھی ضرورت ہوگی۔

تو خراب ایل ای ڈی بلب کو مکمل طور پر نیا بنانے کے لیے نیچے موجود بہترین ویڈیو کو ملاحظہ کیجیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں