دولہن دنیا سے رخصت ہوئے باپ کی تصویر ہاتھوں میں لے کر آئی ۔۔ جانیے شادی کی 2 ایسی وائرل ویڈیو کے بارے میں جس نے سب کو جذباتی کر دیا

اس دنیا میں ایک لڑکی کا اس کے والدین کے بعد بھائی ہی بہت بڑا سہارا ہوتے ہیں جس پر وہ آنکھیں بند کر کے بھروسہ کرتی ہیں۔ اور بھائی اپنی بہن کی خوشی کیلئے ہر کام کر گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بہن شادی ہال میں انٹری دے رہی ہے۔

اس دن کو یادگار بنانے کیلئے دلہن کے بھائیوں نے اپنی ہتھیلیاں زمین پر رکھ دیں جس کے اوپر سے چل کر بہن ہال میں داخل ہوئی یہی نہیں بلکہ اس وقت زمین پر نہایت ہی خوبصورت پھول بھی پڑے ہوئے تھے۔بہن بھائیوں کے اس پیار کی ویڈیو کی اس وقت ہر طرف دھوم ہے۔

مزید یہ کہ اردگرد کے ماحول اور شادی میں شامل لوگوں کے پہناوے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت سے تعلق رکھتی ہے تاہم ابھی تک مکمل طریقے سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے یا نہیں۔

مزید یہ کہ یہ تو بات ہو گئی شادی کے پر مسرت موقعے پر ہونے والی انوکھی روایت کی مگر یہاں ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا نہیں چاہیے کہ کچھ ایسی لڑکیاں اور لڑکے بھی موجود ہوتے ہیں جن کے والدین میں سے کوئی ایک ان کے اس برے اور اہم دن پر ان کے ساتھ نہیں ہوتا اور دنیا چھوڑ کر چلا گیا ہوتا ہے۔

اب ایک اس ہی طرح کی جذباتی ویڈیو آنکھوں کے سامنے سے گزری ہے جس میں صاف دیکھ سکتے ہیں کہ لڑکی شادی ہال میں انٹری دے رہی ہے۔

اور اس کے ہاتھ میں اس کے سب سے بڑے سہارے یعنی کہ والد صاحب کی تصویر ہوتی ہے۔ ان کے والد صاحب کورونا وائر س کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ کر گئے۔

البتہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اندازہوہتا ہے کہ اس لڑکی کو انتہائی نیک دل خاوند نصیب ہوا ہے جو اس لڑکی کی آنے والی زندگی کا سہارا بنے گا۔

یہ ویڈیو اور کسی ملک کی نہیں بلکہ اپنے پیارے وطن پاکستان کی ہی ہے۔ اب تک اس ویڈیو کو 8 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں