کچھ ماہ پہلے بیٹا دنیا سے چلا گیا، جس کے غم میں بیمار ہیں ۔۔ معروف اداکار مسعود اختر کی طبیعت خراب

پاکستان کے معروف اداکار اور سینیئر ٹی وی آرٹسٹ مسعود اختر کی طبیعت شدید خراب ہے۔ جس کے باعث انہیں گنگارام اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ان کے اکلوتے بیٹے علی رضا کا انتقال 27 ستمبر کو ہوا تھا۔ بیٹے کی جدائی میں مسعود اختر نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ان کی بیگم بتاتی ہیں کہ: ” میرے شوہر کی طبیعت بہت خراب ہے۔ آپ سب لوگوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ یہ ہر وقت بیٹے کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ بیٹے کی وفات کے بعد ڈپریشن کا شکار ہیں، کچھ دن سے کھانا پینا چھوڑ چکے ہیں۔ ” یوٹیوب پر اداکار مسعود اختر کی ہسپتال سے یہ ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری طبیعت خراب ہے لیکن میرے بیٹے کی مغفرت کے لیے آپ لوگ دعا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں