جہاز میں بچے کی پیدائش کا حیرت انگیز واقعہ۔۔ عملے نے فوری طور پر عورت کی مدد کیسے کی؟

جہاز میں سفر کے دوران بچے کی پیدائش ہونا کافی حیرت انگیز بات ہے۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا افریقی ملک گھانا سے امریکہ جانے والی پرواز کے دوران جس میں جی جی نامی خاتون کو ایمرجنسی میں وقت سے پہلے بچے کو جنم دینا پڑا۔

جہاز میں موجود ڈاکٹڑ نے حاملہ عورت کی مدد کا فیصلہ کیا

جی جی کے بچے کی پیدائش فروری میں متوقع تھی لیکن جب طیارے میں انھیں اس عمل سے گزرنا پڑا جہاز میں موجود ڈاکٹر سٹیفن انساہ ایڈو نے آگے بڑھ کر جی جی کی مدد کا فیصلہ کیا اور بزنس کلاس کو میٹرنٹی ہوم میں تبدیل کردیا اور نرس اور فلائٹ اٹینڈنٹس کی مدد سے جی جی کو ذہنی طور پر تیار کیا۔ جس کے بعد جی جی نے 29 جنوری کو ایک بچے کو جنم دیا۔

صرف 45 منٹس میں بچے کے رونے کی آواز آنے لگی

جہاز میں ایک صحافی نینسی ایڈوبیا اینانے بھی موجود تھیں۔ نینسی نے بتایا کہ بچے کی پیدائشک کا پورا عمل 45 منٹس میں مکمل ہوگیا تھا جس کے بعد بچے کے رونے کی مخصوص آواز سنائی دی۔ فلائٹ جیسے ہی واشنگٹن پہنچی تو وہاں ماں اور بچے کے لئے طبی عملہ پہلے ہی موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں