بچے روتے رہے مگر ماں باپ کو تصویر بنانے سے فرصت نہیں ۔۔ آئزہ خان اور دانش کے فوٹو شوٹ کے دوران بچوں کے رونے پر صارفین کی شدید تنقید

آئزہ خان اور دانش تیمور جسے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی کہا جاتا ہے۔ اب انکی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں یہ دونوں کسی پراجیکٹ کیلئے ویڈیو شوٹ کر رہے تھے۔

تو اسی دوران کے بچے انہیں کمرے سے دیکھ رہے تھے اور انکا بیٹا رونے لگا۔ بچے کا رونا دیکھ کر آئزہ کے منہ سے پہلے تو بے ساختہ نکلا کے ہائے یہ کتنا رو رہا ہے۔

اور پھر کسی فرد سے کہا کہ جاؤ انہیں اندر لے جاؤ۔ اردگرد کے ماحول سے اندازہ وہ رہا ہے کہ یہ شوٹ کسی بلڈنگ کی بالکونی میں کروا رہے تھے۔ یہی نہیں بلکہ لگتا یہ بھی ہے کہ یہ پاکستان نہیں بلکہ کوئی غیر ملک ہے جہاں انہوں نے یہ شوٹ کروایا۔

واضح رہے کہ اس جوڑے کی شادی 2014 میں ہوئی تھی اور اب انکے 2 بچے ہیں جن کا نام حورین اور رایان ہے، اس کے علاوہ اب بات کرتے ہیں کہ ان کی اس ویڈیو پر سوشل صارفین کا کیا کہنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں