حجاب کے لیے احتجاج جاری رکھوں گی ۔۔ ہندو انتہا پسندوں کا اکیلے سامنا کرنے والی یہ طالبہ کون ہے؟

بھارت سے ایک طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس نے دنیا بھر سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک نہتی کالج طالبہ کے اللہ اکبر کے نعروں نے انتہا پسند ہندوؤں کے دل دہلا دیے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک با ہمت لڑکی مظاہرین کے سامنے اکیلے بلند آواز میں اللہ اکبر کے نعرے لگا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انڈیا میں ہند انتہا پسندوں کی جانب سے حجاب پہننے اور مسلمان طالب علموں کی تعلیم کو خراب کیا جا رہا ہے۔

مسکان کا کہنا تھا کہ میں بالکل محفوظ ہوں مجھے کسی کا ڈر نہیں، میرے پاس پولیس آرہی ہے اور دیگر لوگ بھی میرے پاس آکر مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسی حوالے سے کرناٹک میں اکیلے مقابلہ کرنے والی طالبہ مسکان نے بھارتی چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے حجاب کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مسکان نے انٹرویو میں کہا کہ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ لوگ پڑھنے لکھنے سے ہمیں روک رہے ہیں۔ مسکان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندوں نے جےشری رام کا نعرہ لگایا تو میں نے اللّٰہ اکبر کا نعرہ لگایا، بعد ازاں کالج کے پرنسپل اور لیکچرار میری مدد اور حفاظت کو آئے۔

سوشل میڈیا پر بھی مسکان کو بہت پذیرائی مل رہی ہے اور سب اُن کی ہمت کو داد دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں