میں بری ہوں مانتی ہوں پر آپ کو بھی جانتی ہوں ۔۔ عامر لیاقت اور تیسری بیوی دانیہ کی نکاح کے بعد کی ویڈیو وائرل

عامر لیاقت پاکستان کی ایک جانی مانی شخصیت ہیں انہوں نے اب 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کر لی ہے۔ مگر اب ان کی اس نئی اور تیسری بیوی کی بھی ایک ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ نے یہ پیغام ان لوگوں کیلئے دیا جو انہیں کوئی بھی وجہ نا ہونے پر برا بھلا بو ل رہے ہیں۔

برا بولنے والوں کو چپ کرواتے ہوئے:

یہ پیغام انہوں نے ایک ڈائیلاگ بول کر دیا، جس کے بول کچھ یوں تھے” میں برا ہوں میں مانتا ہوں، مگر میں آپکو بھی مانتا ہوں “۔دراصل یہ انکی ایک ٹک ٹاک ویڈیو تھی جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کر کے لوگوں کو پیغام دیا۔

نکاح کے بعد کی ویڈیو:

اس کے علاوہ عامر لیاقت نے بھی اپنے انسٹاگرام پر تیسری بیوی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں نہایت خوشگوار انداز میں گاڑی میں سفر کر رہے ہیں۔

یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے یہ بھی لکھا کہ یہ ویڈیو لودھراں پنجاب سے نکاح کے بعد کراچی روانہ ہوتے وقت کی ہے۔

واضح رے کہ جیسے ہی نامور سیاستدان عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کی خبر انسٹاگرام پر لوگوں کے ساتھ شیئر کی تب سے ہی انکی شادی کا موضوع پاکستان میں ٹاپ ٹریند بنا ہوا ہے۔

اور یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ جس لڑکی سے انہوں نے شادی کی ہے اس کا نام نام دانیہ ہے اور ان کا تعلق پنجاب کے علاقے لودھراں کے سعادات گھرانے سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں