یہ جھوٹ ہے بشریٰ بی بی میرے گھر نہیں بلکہ ۔۔ عمران خان کے ساتھ اختلافات پر خاتون اول کی قریبی دوست کا بیان سامنے آ گیا

image

خاتون اول بشریٰ بی بی اور انکے شوہر عمران خان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی تھیں لیکن اب بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بیگم میرے گھر قطعاََ قیام پذیر نہیں وہ بنی گالہ اسلام آباد میں ہی ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں اتنا نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی زاتی زندگیوں سے متعلق جھوٹ بولے جائیں۔ مزید یہ کہ انہوں نے قوم کو حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پر مبنی واٹس ایپ میسجز کے زریعے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا اور کہا کہ خاتون اول ایک سال میں صرف چند ماہ کیلئے لاہور گئیں، پچھلے چند ماہ سے وہ لاہور نہیں گئیں۔

اس کے علاوہ شہباز گل کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا استعمال ضرور کریں مگر مخالفت میں اتنے دور نا نکل جائیں کہ دوسروں کی زاتی زندگیوں کو نشانہ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں