اہلیہ نے طلاق کیوں لی ۔۔ پاکستان کے دورے پر آئے بل گیٹس نے بیوی کو چھوڑنے کے بعد 50 ارب روپے سے زائد کی رقم کیوں دی؟
دنیا کی مشہور ترین شخصیت ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، اس دورے میں وہ حکومتی شخصیات سے بھی ملیں گے جبکہ صدر پاکستان سے بھی ملاقات طے پائی ہے۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے بارے میں بتائیں گے۔
بل گیٹس اور سابقہ بیوی میلنڈا فرنچ کے درمیان رقم کے حوالے سے خبر سامنے آئی۔
تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے سابقہ بیوی میلنڈا کو 3 ارب ڈالرز جو کہ پاکستانی 52 ارب سے زائد کی رقم کی خطیر رقم منتقل کی تھی۔ بل گیٹس کی جانب سے رقم طلاق کے بعد دی گئی تھی۔
اس کے علاوہ بل گیٹس نے اپنی بیوی کے نام 80 کروڑ 50 لاکھ کے شئیرز بھی نام کیے ہیں۔ جبکہ ڈیری اینڈ کمپنی کے 7 فیصد شیئرز بھی میلنڈا کے نام کیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بل گیٹس اور سابقہ اہلیہ میلنڈا کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ بعدازاں بل گیٹس نے اپنے ترجمان کے ذریعے اعتراف کیا ہے کہ کمپنی کی ملازمہ سے ناجائز تعلقات تھے۔