18 سال کی تھی تو شادی ہوگئی ۔۔ جنید جمشید کی بہو ماہ نور کون ہیں؟ جانیں ان کے متعلق چند دلچسپ باتیں

میری شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ میرے شوہر بابر کی نانی میرے ابو کی کزن ہیں“

یہ کہنا ہے ماہ نور بابر کا جنھوں نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل کھولا ہے۔ ماہ نور بابر پاکستان کے مشہور نعت خواں اور کاروباری شخصیت مرحوم جنید جمشید کی بہو ہیں۔ چونکہ ان کے شوہر بابر بھی اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اس لئے لوگ ان کی بیگم کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔ تو آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں ماہ نور بابر کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جو انھوں نے اپنے وی لاگ میں خود بتائیں۔

صرف 18 سال کی تھی تو شادی ہوگئی

ماہ نور بابر نے بتایا کہ ان کی شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہوئی اور بابر ان کے دور کے رشتے دار تھے جن سے صرف ایک بار سرسری سی ملاقات ہوئی تھی۔ ماہ نور کہتی ہیں کہ ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور انٹر کے بعد جب وہ ایک اسکول میں انٹرن شپ کررہی تھیں ان کا رشتہ آیا اور ہاں ہوگئی اور پھر بہت جلدی ان کی شادی بھی ہوگئی۔

ماہ نور بابر کے دو بیٹے جنید بابر اور محمد بابر ہیں جن کے بارے میں ماہ نور کہتی ہیں کہ جنید کافی نٹ کھٹ بچے ہیں جبکہ ان کے چھوٹے صاحبزادے ایک پرسکون شخصیت کے مالک ہیں۔ ماہ نور اپنا وی لاگ بنا رہی تھیں اور ساتھ ساتھ اپنے شوہر بابر سے باتیں بھی کررہی تھی جو ریاض میں مصروف تھے۔https://www.youtube.com/embed/VZdpNLGXpd0

خود بھی دفتر جاتی ہیں

اپنے دن بھر کے روٹین کے بارے می بات کرتے ہوئے ماہ نور نے بتایا کہ وہ سب صبح 6 بجے اٹھتے ہیں اور ناشتہ وغیرہ کرکے اسکول اور دفتر چلے جاتے ہیں۔ ماہ نور خود بھی آفس جاتی ہیں اور رات کو 10 گیارہ بجے سب سوجاتے ہیں۔

بچے پالنا اور تربیت کرنا آسان نہیں

ماہ نور نے کہا کہ اکثر لوگ بچوں کو شرارتیں کرتا دیکھتے ہیں یا بہن بھائیوں کو لڑتے جھگڑتے دیکھتے ہیں تو والدین کو بری تربیت کا الزام دیتے ہیں لیکن جب خود والدین بنتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ یہ کتنا مشکل کام ہے۔