طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے گھر کے دروازے ان کے لیے کھلیں ہیں جب آنا چاہیں آجائیں ۔۔ عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ انور سے علیحدگی سے متعلق نیا انکشاف کردیا
کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین آج کل اپنی نئی اہلیہ سیدہ دانیہ کے ہمراہ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب ٹی وی شوز میں بطور مہمان اِنٹرویوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں، جس میں وہ اپنی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہیں۔
اب عامر لیاقت حسین کا ایک اور انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور سے متعلق نیا انکشاف کیا ہے۔
عامر لیاقت نے اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور سے متعلق ایف ایچ ایم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی میری بیوی ہیں، خلع انہوں نے اپنے طور پر لی ہوئی ہے میں آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی رکن عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے طوبیٰ کو کبھی بھی برے الفاظ میں یاد نہیں کیا، گھر کے دروازے کھلے ہیں ان کے لیے وہ جب دل چاہیں آسکتی ہیں۔
عامر لیاقت نے طوبیٰ انور سے متعلق کہا کہ میں نے طوبیٰ کو طلاق دی اور نہ ہی خلع دی۔ انہوں نے کہا کہ میں خلع کے لیے کورٹ نہیں گیا اور اگر طوبیٰ کہیں اور شادی کرتی ہیں تو یہ شریعت کے خلاف بات ہوگی۔
پروگرام میزبان عامر لیاقت نے طوبیٰ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی اچھی طرح سے گزاریں کہیں نوکری کرنا چاہتی ہیں وہ بھی کریں۔ لیکن اسلام کے دائرے سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ شریعت میں خلع جب تک شوہر کی طرف سے آمدگی نہ ہو وہ خلع نہیں ہوتی ہے۔ دونوں فریق اس میں بیٹھتے ہیں۔
دانیہ عامر نےایک سوال کے جواب میں کہ جہاں میرے شوہر خوش ہوں گے وہاں میں خوش ہوں گی۔میری خوشی میں ان کی خوشی ہے اور ان کی خوشی میں میری خوشی شامل ہے۔ دانیہ نے کہا اگر طوبیٰ گھر آتی ہیں تو مجھے ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا میں انہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی۔
خیال رہے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے رواں ماہ دس فروری کو 18 سالہ دانیہ سے شادی کی۔