جیتے گا بھئی جیتے گا لاہور قلندر جیتے گا ۔۔ قلندرز کا سپورٹر اسٹریچر پر ہی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا

یچ دیکھنے کا شوق تماشائیوں کو کرکٹ کے میدانوں میں لے جاتا ہے۔ چاہے کوئی کتنی ہی بڑی اسکرین پر میچ دیکھے لیکن کرکٹ سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا مزہ ہی الگ ہے۔ چاہے وہ کوئی بچہ ہو یا بڑا۔ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کا سپورٹر اسٹریچر پر بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا۔

اس نوجوان کا نام حیدر علی ہے۔ جو پُر امید ہے کہ جیتے گا بھئی جیتے گا لاہور قلندر ہی جیتے گا۔ اس کا پسندیدہ کھلاڑی فخر زمان ہے۔ حیدر علی کے والد کہتے ہیں کہ:” 6 سال پہلے ٹریفک حادثے میں ٹانگ کٹ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے بیٹے کو لاعلاج قرار دیا تھا۔ حیدر علی کرکٹ کا بہت شوقین ہے اور پی ایس ایل میں شروع سے لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کرتا ہے۔ حیدر علی کی والدہ نے بتایا کہ: ” لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے بیٹے کے علاج کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ” وہیں دوسری جانب عاطف رانا نے لاہور قلندرز کے اس مداح کی اسٹیڈیم آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اتننا بہادر فین دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ حیدر کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔ لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے عبد اللہ شفیق نے 50 رنز جبکہ کامران غلام 30 ، محمد حفیظ 28، سمت پٹیل21 بناکر پویلین لوٹے۔ اسلام آباد کے لیم ڈوسن اور محمد وسیم نے 2،2 جبکہ وقاص مقصود اور شاداب خان نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل میں اسلام آباد اور لاہور کے درمیان آخری 5 مقابلوں میں قلندرز 3 اور یونائیٹڈ 2 میں کامیاب ہوئی جبکہ پی ایس ایل 7 میں یہ ٹیمیں 2 بار آمنے سامنے آئیں اور لاہور قلندر نے فتح سمیٹی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں