یوکرائن کی حفاظت کے لیے جنات سامنے آگئے، سوشل میڈیا پر ایک ایسے پائلٹ کے چرچے جس نے ایک وقت میں چھ روسی طیارے مار گرائے
جنگ ایک خوشگوار چیز کبھی بھی نہیں ہوتی ہے۔ جنگ اپنے دامن میں بہت سارے آنسو، آہیں دکھ اور تباہی لے کر آتی ہے۔ یہ کچھ لوگوں کے نفرت کے سبب شروع ہوتی ہے اور بہت سارے محبت کرنے والوں کو خالی دامن کر دیتی ہے ماؤں سے ان کے لعل چھین لیتی ہے، سہاگنوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کر ڈالتی ہے- مگر اس کے باوجود دنیا بھر کے ممالک اس پر اپنی آمدنی کا بڑا حصہ خرچ کرتے ہیں- |
حالیہ دنوں میں دنیا کو روس اور یوکرائن کی جنگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دنیا بھر کے جنگی تجزیہ نگار اس جنگ کو تیسری عالمی جنگ کا آغاز بھی قرار دے رہے ہیں۔ جنگ جس طرح ایک اٹل حقیقت ہے اسی طرح جنگ کے ساتھ بہت ساری افسانوی داستانیں بھی سامنے آنا شروع ہو جاتی ہیں جن کو لوگ سالوں تک سچ سمجھتے رہتے ہیں- مگر پھر وقت اس واقعات کی سچائی کو سامنے لے کر آتا ہے- |
روس نے یوکرائن پر حملہ کیا جو کہ کئی حوالوں سے روس کے مقابلے میں ایک کمزور ملک ہے مگر اس کے باوجود یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ یوکرائن نے پہلے ہی دن روس کے چھ جنگی طیاروں کو مار گرایا اور ان طیاروں کو گرانے والا درحقیقت یوکرائن کی فوج نہیں ہیں بلکہ ان کو گرانے والا درحقیقت کیف کا بھوت یا جن پائلٹ ہے جس نے ایک ہی وقت میں روس کے چھ جنگی طیاروں کو مار گرایا اور روس کو جنگ کے پہلے ہی دن بڑا نقصان پہنچا دیا- |
اس بات کی خبر سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے دنیا کے سامنے آئی جس میں یہ بتایا گیا کہ روس کے چھ طیارے مار گرائے گئے ہیں اور اس تباہی کو کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ کیف کا بھوت پائلٹ تھا- |
ٹوئٹر کے کچھ حلقوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کہانی کی سچائی جانچنے کا اگرچہ کوئی اور طریقہ موجود نہیں ہے مگر یہ کہانی یوکرائن کے لوگوں کو ایک حوصلہ ضرور دے رہی ہے کہ جب اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے دنیا کا کوئی اور ملک سامنے نہیں آیا تو اس وقت مافوق الفطرت چیزيں ان کی مدد کے لیے موجود ہیں جو روس کو شکست دے سکتی ہیں- |
کیف کے بھوت کے طور پر ایک جنگی ہوائی جہاز کی ویڈيو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو کہ یوکرائن کی رہائشی عمارات کے قریب بہت نیچے اڑ رہا ہے مگر اس حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جو کہ 2008 میں بنائی گئی تھی- |
جب کہ یوکرائن کے سابق صدر پیٹرو پروشینکو نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک جنگی جہاز کے پائلٹ کی تصویر شئير کرتے ہوئے اس کو کیف کا بھوت پائلٹ قرار دیا ہے جب کہ یورپی یونین کے یوکرائن کے سفیر نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ایک یوکرائنی پائلٹ نے روس کے چھ جنگی جہاز مار گراۓ اور انہوں نے اس پائلٹ کو کیف کے بھوت پائلٹ کا نام دیا- |
Load/Hide Comments